menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Ccd Ko Qatil Na Banayen

26 0
21.06.2026

سی سی ڈی کوقاتل نہ بنائیں

شہریوں کاتحفظ ریاستی ذمہ داری ہے یہ تحفظ ہی شریف شہریوں کو اعتماد دیتا ہے کہ بلاخوف وخطر معمولاتِ زندگی گزاریں شہریوں کو اگر خوف ہوتا ہے تو جرم پر قانونی گرفت کا ہوتا ہے مگر پنجاب میں صورتحال افسوسناک ہے لوگ خود کو محفوظ سمجھنے کی بجائے خوف وہراس کا کاشکار ہیں اِس کی اہم اور بڑی وجہ سی سی ڈی کے نام سے پولیس کا نیا شعبہ ہے جس کا دعویٰ ہے کہ لوگوں کو تحفظ دینے کے لیے جرائم پیشہ لوگوں سے دھرتی صاف کردیں گے۔

لیکن کیا عملی طورپر بھی ایسا ہورہاہے؟ بادی النظر میں ہاں نہیں کہہ سکتے کیونکہ سی سی ڈی کی کاروائیاں صرف پنجاب تک محدود نہیں رہیں بلکہ مختلف مقدمات میں نامزد لوگوں کو بیرونِ ملک سے گرفتارکرنے اورملک میں لا کر مارنے جیسا کام ہونے لگا ہے۔

سوال یہ ہے کہ قانون اور عدالتوں کی موجودگی میں کسی محکمے کو بندے مارمُہم کی اجازت دی جا سکتی ہے؟ کیا یہ پولیس اور نظامِ انصاف پر عدمِ اعتماد نہیں؟ کیا یہ نظامِ انصاف کا متبادل نہیں؟ اگر درج بالا سوالات کاجواب ہاں میں ہے تو مجھے کہنے دیجیے کہ عوام اور موجودہ حکمران دونوں........

© Daily Urdu