Awami Action Committee Aik Fitna
عوامی ایکشن کمیٹی ایک فتنہ
ریاستیں بلیک میل نہیں ہوتیں بلکہ اپنی رٹ یقینی بناتی ہیں۔ اللہ کا شکر ہے کہ پاکستانی اِداروں نے فرائض کی بجاآوری میں کوتاہی نہیں کی لیکن ریاست آزاد جموں و کشمیر کی حساسیت کے پیشِ نظر عوامی ایکشن کمیٹی سے نرم و رحمدلانہ سلوک روار کھا گیا جس نے آزاد کشمیر میں فتنا و فساد برپا کررکھا ہے جس کی بروقت روک تھام نہ کرنا سمجھ سے بالاترہے۔ ریاستی فتنے نے ثابت کر دیا ہے کہ ریاستی رٹ ناگزیر ہے کیونکہ فتنہ نہ صرف بلیک میلنگ کرنے لگا ہے بلکہ ریاست جموں و کشمیر کے حوالے سے پاکستان کا مقدمہ کمزور کرنے اور بھارتی موقف مضبوط بنانے کی دانستہ کوششیں ہونے لگی ہے جس میں ملوث عناصر کی سرکوبی ضروری ہے۔ ریاستی اِداروں کو چاہیے کہ فرائض کی دائیگی میں کسی سے خاص اور چہیتے کا تاثر ختم کریں۔
پاکستان دفاع پر اربوں روپیہ صرف کرتا ہے تو اِس کی بڑی اور اہم وجہ ریاست جموں و کشمیر ہے جس کے بڑے حصے پر بھارت قابض ہے۔ اِس قبضے کو واگزار کرانے کے لیے دونوں ملک جنگیں لڑچکے پاکستان کا اصولی موقف ہے کہ تقسیم ہند کے طے شدہ طریقہ کارکے مطابق جموں و کشمیر کے لوگوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دیا جائے مگر بھارت جموں و کشمیر کے لوگوں کو اپنا غلام بناکر رکھنا چاہتا ہے۔ اِس مسئلہ کے حوالہ سے اقوامِ متحدہ نے قراردادیں بھی منظور کر رکھی ہے۔
جنوبی ایشیا میں جوہری دوڑ بھی اسی مسئلہ کی وجہ سے ہے دہائیوں سے پاکستان کی ایک لاکھ سے زیادہ فوج آزاد کشمیر کی لائن آف کنٹرول پر حفاظت کر رہی ہے۔ یہ سب کچھ پاکستان احسان نہیں فرض سمجھتا ہے لیکن آزادکشمیر کے فتنے نے پاکستان کو بلیک میل کرنا........
