menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Jang, Mehangai, Sazayen, Taane Aur Radd e Amal

35 0
09.03.2026

جنگ، مہنگائی، سزائیں، طعنے اور ردِعمل

ایران کے خلاف امریکہ اینڈ "بُول" کی جارحیت کا ایک ہفتہ (یہ سطور لکھتے وقت) مکمل ہوگیا ہے۔ جارح ملکوں کے سنگین جنگی جرائم پر دنیا کی بڑی حکومتوں کی مجرمانہ خامشی کچھ عجیب بالکل نہیں لیکن عام آدمی اس پہ برہم ہے وہ چاہے کہیں کا بھی ہو البتہ ہندوستان اور پاکستان میں کچھ لوگ خُبثِ باطن کے مظاہروں میں جُتے ہوئے ہیں۔ فتوے اچھالے جارہے ہیں کبھی کبھی تو لگتا ہے پاکستان کی 25 کروڑ آبادی میں 70 کروڑ مفتی و علامے دندناتے پھر رہے ہیں۔ فقیر راحموں ان بدزبانوں کور چشموں اور کج بحثیوں کو "اُلامے" کہتا ہے تو میں ہنس دیتا ہوں ان "اُلاموں" کے فتووں کی چاند ماری کی زد میں ان دنوں چند دیگر کے علاوہ مولانا فضل الرحمٰن بھی آئے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب برسوں سے بیروزگار جماعت اسلامی کیلئے نئے کارروبار کا بندوبست ہوگیا ہے سچ کہتے ہیں "جسے دے مولا اُس سے کون چھینے بھلا"۔

سوشل میڈیا کی مختلف سائٹس پر بدزبان فتوے بازوں اور تکفیر کے شوقینوں کے غول دندناتے پھرتے ہیں۔ سائبر کرائم والوں کو لگتا ہے روزہ لگا ہوا ہے کہ وہ نوٹس نہیں لے رہے۔ چلیں کوئی بات نہیں افطاری کے بعد نوٹس لے لیں گے یا عید الفطر کے بعد عید الفطر کونسا دور ہے۔ یہ سطور 18 رمضان المبارک کی صبح اور دوپہر کے درمیانی وقت میں لکھ رہا ہوں باقی 11 یا 12 روزے ہی تو رہ گئے ہیں اور بدزبان کونسا مر کھپ جائیں گے۔

یہ ہر موسم میں کھمبیوں کی طرح اُگ آتے ہیں اور "تلف" بھی نہیں ہوتے پتہ نہیں ہمارے پُرکھوں اور بڑوں نے انسان سازی کیلئے ادارے بنانے کا کیوں نہیں سوچا تھا؟

ایک دن اسی طرح کے سوال کی دستک پر فقیر راحموں کہنے لگا "یار شاہ! ہمارے پُرکھے اور بڑے کونسا آسمان سے اترے تھے ان کا خمیر یہیں کی مٹی سے گندھا ہوا تھا جیسے وہ ویسے ہم "میرے چہرے پر حیرانی پھیلتے بھانپ کر اُس نے مزید کہا "شاہ! تاریخ کو عقیدوں کے دسترخوان سے رزق فراہم کرنے کا یہی نتیجہ نکلتا ہے جو اس وقت ہمارے چاراور دِکھ بلکہ ناچ رہا ہے"۔

یہ فقیر راحموں بھی نا کچھ عجیب و غریب ہے کبھی کبھی مجھے لگتا ہے یہ کسی بین الاقوامی خفیہ ایجنسی کا نمائندہ ہے جب کبھی مجھے ایسا لگتا ہے تو ان لمحوں میں لاہور کے وہ مرحوم معلم اور دانشور یاد........

© Daily Urdu