menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Ilzamati Topon Ki Golabari

34 0
06.10.2026

الزاماتی توپوں کی گولہ باری

حکمران اتحاد اور اپوزیشن اتحاد کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی ناکامی کا ملبہ ہردوجانب سے مخالف فریق پر ڈالا جارہا ہے لیکن مذاکرات کی ناکامی اس وقت ہی مسلمہ ہوگئی تھی جب قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی نے مذاکراتی عمل کا حصہ بننے سے انکار کردیا تھا خیال رہے کہ اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم عمران خان نے سال بھر قبل حکومت سے مذکرات کا اختیار محمود خان اچکزئی اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر راجہ ناصر عباس جعفری کو دیا تھا تب سے تحریک انصاف کے ذمہ داران یہ کہتے آرہے تھے کہ مذاکرات ہوں گے یا احتجاج فیصلہ یہی دوشخصیات کریں گی لیکن جب مذاکرات شروع ہونے لگے تو جناب اچکزئی روٹھ کر الگ سے جابیٹھے کیوں اس کا جواب وہی دے سکتے ہیں۔

البتہ اس حوالے سے انہوں نے پچھلے تین چار دنوں میں جو کہا وہ سنجیدہ گفتگو کم اور جذباتی باتیں زیادہ ہیں ایسی ہی جذباتی بات وہ بھی ہے جو مسلم لیگ ن کے بعض رہنما کہہ رہے ہیں دلچسپ بات یہ ہے کہ اس موقف کے حامی سابق پشتون قوم پرست اور حاضر سروس مسلم لیگی رہنما سابق سینیٹر زاہد خان بھی ہیں یہ مسلم لیگی رہنما یہ کہہ رہے ہیں کہ " محمود خان اچکزئی کی ڈوریں کابل سے ہلائی جارہی ہیں" اسی سے ملتی جلتی باتیں خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کیلئے بھی ہورہی ہیں وفاقی وزیردفاع نے تو تحریک انصاف کی صوبائی حکومت و قیادت پر اس حوالے سے سنگین الزامات بھی عائد کئے بلکہ اب تو انہوں نے سہیل آفریدی کو مناظرے کا چیلنج بھی کردیا ہے سہیل آفریدی چیلنج قبول کرتے ہیں یا نہیں فی الوقت کچھ کہنا ممکن........

© Daily Urdu