menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Har Bilawal Hai Dais Ka Maqrooz, Paun Nange Hain Benazeeron Ke

25 0
01.06.2026

ہر بلاول ہے دیس کا مقروض، پاوں ننگے ہیں بینظیروں کے

سوا لاکھ مبارکاں قبول کیجے کہ حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 22/ 22 روپے کمی کی اور پھر جہازوں کے پٹرول کے نرخ میں بھی 48 روپے 80 پیسے کی "تاریخی" کمی کردی۔ اس دوران خود وفاقی حکومت نے لگ بھگ 2700 ارب روپے صارفین کی رگوں سے نچوڑ کر ملکی خزانہ میں بھر لئے دیکھا جائے تو پٹرول اور ڈیزل وغیرہ کی فی لیٹر قیمت اب بھی صارف کی قوت خرید سے زیادہ ہے پٹرولیم لیوی کا بوجھ برقرار ہے۔

لیکن ایک اسلامی جمہوری ایٹمی پاکستان کو زندہ و تابندہ بنائے رکھنے کیلئے رعایا کو اپنے حصے کی قربانی دیتے رہنا چاہئے تاکہ حکومت کی جیب خالی ہو نہ ہاتھ تنگ کبھی کبھی شاعر مشرق کی آوز سنائی دیتی ہے "مومن ہے تو بے تیغ بھی لڑتا ہے سپاہی"۔ یاد رکھنے والی بات بس اتنی ہے کہ "مومن ہے تو"۔ ہم عجیب لوگ ہیں اصل شرط بھول بھال کر خواب بُنتے ہیں سرابوں کے پیچھے سرپٹ دوڑتے ہیں پھر صبر کے خیمے میں شکر کی تسبیح پڑھتے ہوئے "ویخی جا مولا دے رنگ" جی بہلاتے ہیں۔

دستیاب مسلم تاریخ کے اوراق الٹ پلٹ لیجے یہی چار پانچ یا تین چار چیزیں مرغوب رہیں اور ہیں فقیر راحموں کہتے ہیں کہ اگر کبھی انہیں ملک میں مارشل لاء لگانے کا موقع ملا تو وہ یعنی فقیرراحموں "ویخی جا مولا دے رنگ" کو قومی نغمہ قرار دیتے ہوئے ہر سال کے بجٹ اجلاس سے پہلے اسے قومی و صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ میں ترنم کے ساتھ پڑھنا واجب قرار دے دیں گے۔

اس پر میں نے کہا یار فقیر تمہیں مارشل لاء لگانے کا موقع کیسے ملے گا تم تو سادہ و عام رعایا کا حصہ ہو؟ جواب ملا موقع ملنے دو پھر بتاوں گا دوسری جانب قدیم صالحین کے جماعت کے امیر نے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرول کی فی لیٹر قیمت 250 روپے مقرر کرتے ہوئے گیس کی قیمتوں میں نمائیاں کمی کی جائے اب دیکھتے ہیں کہ مطالبہ منظور نہ ہونے کی صورت میں "ظالموں حافظ آرہا ہے"........

© Daily Urdu