Azad Kashmir Ke Intikhabi Amal Ka Pehla Marhala Aur Ilzamati Malakhra
آزاد کشمیر کے انتخابی عمل کا پہلا مرحلہ اور الزاماتی ملاکھڑا
پاکستان کے زیرانتظام آزاد جموں کشمیر کی ریاستی اسمبلی کی انتخابی مہم کے دوران تحریک انصاف کے بائیکاٹ کی وجہ سے مسلم لیگ ن و پیپلز پارٹی کے ساتھ نومولود استحکام پاکستان پارٹی کے علاوہ مسلم کانفرنس بھی میدان میں تھی۔ تب ان سطور میں عرض کیا تھا تحریک انصاف کے بائیکاٹ اور کالعدم قرار دی گئی جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مہاجرین کی نشستوں ریاستی نظام اور چند دیگر معاملات پر دوٹوک موقف کے باعث رائے دہندگان کی کم تعداد ہی پولنگ اسٹیشنوں تک آئے گی۔
غالباً اسی خطرے کو پھانپتے ہوئے ریاستی اسمبلی کے انتخابات تین مرحلوں میں کرانے کا فیصلہ ہوا تادم تحریر پولنگ کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن کی 13 نشستوں کے انتخابی نتائج آچکے پولنگ والے دن پیپلز پارٹی کا ایک کارکن قتل ہوا چند پولنگ اسٹیشنوں پر بیلٹ باکس جلائے گئے۔ نتائج کے مطابق 9 نشستیں مسلم لیگ ن اور 4 نشستیں پیپلز پارٹی جیت گئی پہلے مرحلے کے نتائج کے بعد پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کے درمیان الزامات طعنوں دھاندلی اور باریک واردات کی پیداوار ہونے کی باتیں اچھالی جارہی ہیں لیکن دونوں جماعتوں کے پاس اس سوال کا جواب نہیں ہے کہ پولنگ والے دن پولنگ اسٹیشنوں پر دیکھی گئی ویرانی کے باوجود ووٹ ڈالنے کا تناسب پچاس........
