menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Aik Khatta Aur Neem Meetha Column

33 0
22.07.2026

ایک کھٹا اور نیم میٹھا کالم

پاکستان کے زیرانتظام آزاد جموں کشمیر کی ریاستی اسمبلی کے انتخابات کیلئے انتخابی مہم جاری ہے پیپلز پارٹی کے سربراہ بلال بھٹو راولا کوٹ کے شہریوں۔ کے حوالے وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کے نامناسب بیان کو اپنی انتخابی مہم کا سرنامہ کلام بنائے گرج برس رہے ہیں (یاد رہے کہ خواجہ آصف کا خاندان جموں کا مہاجر اور مقیم سیالکوٹ ہے)۔ وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے گزشتہ روز جواب آں غزل چھیڑتے ہوئے کہا خواجہ آصف بارے بلاول کا رویہ اور طرز تکلم اچھا نہیں۔ وزیردفاع نے جواب نہیں دیا یہ اُن کی مہربانی ہے رانا ثنا نے یہ بھی کہا کہ بلاول کی تقاریر حالات کو خراب کرسکتی ہیں۔ ادھر بلاول نے ایک بار پھر وزیردفاع کو کابینہ سے نکالنے کا مطالبہ کیا۔ ایک تاثر یہ بھی ہے کہ حالیہ دنوں میں خواجہ آصف اور مسلم لیگ ن کے قریبی سمجھے جانے والے چند صحافیوں اینکروں اور یوٹیوبرز نے صدر مملکت آصف زرداری اور پیپلز پارٹی کو جس طرح رگیدا اور سیاسی تنہائی کا "طبلہ بجایا" بلاول آزاد کشمیر اسمبلی کی انتخابی مہم میں حساب چکتا کررہے ہیں۔

دوسری رائے یہ ہے کہ وفاقی سیاست کے اتحادی اندرونی طور پر شیروشکر ہیں انتخابی مہم کی ضرورتیں ہی نہیں میدان بھی مختلف ہوتے ہیں اس میدان سے اٹھتی دھول سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ اس رائے کے حاملین کا کہنا ہے ایک دو دن انتظار کیجے جب میاں محمد نواز شریف اور پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز یا ان کی کوئی نمائندہ مظفرآباد اور میرپور میں انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے تو........

© Daily Urdu