menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Arab Sarzameen, Lakhon Pakistanio Ka Doosra Watan

40 0
06.03.2026

عرب سرزمین، لاکھوں پاکستانیوں کا دوسرا وطن

مشرقِ وسطیٰ ایک بار پھر بے یقینی کی لپیٹ میں ہے، مگر اس ہنگامہ خیز منظرنامے میں ایک حقیقت نمایاں ہے کہ کئی عرب ممالک نے گزشتہ برسوں میں داخلی استحکام، شہریوں کے امن اور معاشی خوشحالی کی ایسی مثال قائم کی ہے جس نے پورے خطے کو ایک نئی سمت دکھائی۔ جدید انفراسٹرکچر، معاشی تنوع، سیاحت، ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کے فروغ نے خلیجی ریاستوں کو استحکام کی علامت بنا دیا ہے۔ لاکھوں پاکستانی انہی ممالک میں باعزت روزگار حاصل کر رہے ہیں۔ ان کے لیے یہ خطہ محض معاشی مواقع کا مرکز نہیں بلکہ دوسرا وطن ہے۔ اس پس منظر میں اگر ایران اور عرب ممالک کے درمیان کشیدگی شدت اختیار کرتی ہے تو اس کے اثرات صرف سفارتی سطح تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ پاکستان سمیت پورے خطے کی معیشت اور سماجی توازن کو متاثر کریں گے۔

ایران کا معاملہ بھی پیچیدہ ہے۔ تہران پر عائد پابندیاں، اس کی دفاعی حکمتِ عملی اور اس کا علاقائی کردار سب بحث کا حصہ ہیں، مگر ایک بنیادی نکتہ یہ ہے کہ ایران خود مختاری کے اپنے تصور پر سمجھوتہ کرنے کے لیے تیار نظر نہیں آتا۔ تاریخ گواہ ہے کہ جن ممالک نے اپنے تیل، گیس یا اسٹریٹیجک محلِ وقوع پر مکمل اختیار برقرار رکھنے کی کوشش کی، وہ عالمی طاقتوں کی کشمکش کا مرکز بنے۔ ایران، عراق، لیبیا، شام، وینزویلا اور یوکرین کے تجربات مختلف ضرور ہیں، مگر ان سب میں بیرونی مفادات کی مداخلت ایک مشترک عنصر کے طور پر دکھائی دیتی ہے۔ توانائی کے ذخائر اور جغرافیہ آج بھی........

© Daily Urdu