Taveel Umri, Burhapa Aur Khurak Ka Naya Scienci Zavia
طویل عمری، بڑھاپا اور خوراک کا نیا سائنسی زاویہ
انسانی عمر، صحت اور خوراک کے باہمی تعلق پر صدیوں سے بحث جاری ہے، مگر جدید سائنسی تحقیق نے اس موضوع کو محض قیاس آرائی سے نکال کر ٹھوس شواہد کی بنیاد پر سمجھنے کا راستہ ہموار کیا ہے۔ خاص طور پر بڑھاپے میں خوراک کی نوعیت، مقدار اور غذائی اجزا کی اہمیت اب ایک سنجیدہ طبی و سماجی مسئلہ بن چکی ہے۔ عمر کے ساتھ انسانی جسم میں جو فزیولوجیکل تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں، وہ اس امر کی متقاضی ہیں کہ خوراک کو بھی عمر کے تقاضوں کے مطابق ڈھالا جائے، ورنہ طویل عمری محض ایک خواہش بن کر رہ جاتی ہے۔
یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ بڑھتی عمر کے ساتھ جسمانی سرگرمی میں کمی آتی ہے، جس کے نتیجے میں توانائی یا کیلوریز کی مجموعی طلب کم ہو جاتی ہے۔ تاہم یہ کمی غذائی ضرورت میں کمی کے مترادف نہیں۔ درحقیقت بڑھاپے میں جسم کو کم خوراک میں زیادہ غذائیت درکار ہوتی ہے۔ پٹھوں کے زوال، ہڈیوں کی کمزوری، مدافعتی نظام کی ناتوانی اور اعصابی کمزوری جیسے مسائل اسی مرحلے میں شدت اختیار کرتے ہیں اور یہی وہ مقام ہے جہاں خوراک کا معیار مقدار پر سبقت لے جاتا ہے۔
حالیہ سائنسی مطالعات نے اس بحث کو ایک نیا زاویہ دیا ہے کہ آیا گوشت کھانا طویل عمری میں کوئی کردار ادا کرتا ہے یا نہیں۔ خاص طور پر چین میں 80 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد پر کی جانے........
