menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Taj Mahal Heera

28 0
02.03.2026

تاریخ بعض اوقات خاموش رہتی ہے، مگر جب وہ بولتی ہے تو محض الفاظ نہیں بلکہ صدیوں کی بازگشت ساتھ لاتی ہے۔ حالیہ دنوں میں ایک بار پھر ایسی ہی بازگشت سنائی دی، جب مغل عہد کا ایک نایاب اور تاریخی ہیرا، جسے عرفِ عام میں "تاج محل ہیرا" کہا جاتا ہے، عالمی توجہ کا مرکز بن گیا۔ یہ توجہ کسی عجائب گھر یا علمی کانفرنس میں نہیں بلکہ فلمی دنیا کے ایک شاندار پریمیئر میں سامنے آئی، جہاں ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ مارگوٹ روبی نے اپنی آنے والی فلم وتھرنگ ہائٹس کے پریمیئر پر کارٹئیر کے تیار کردہ ایک ہار میں جڑا یہ ہیرا زیبِ تن کیا۔ بظاہر یہ ایک فیشن ایونٹ تھا، مگر پسِ پردہ اس نے تاریخ، اخلاقیات، نوآبادیاتی ورثے اور لوٹے گئے نوادرات کے سوالات کو ایک بار پھر زندہ کر دیا۔

یہ محض ایک قیمتی پتھر نہیں بلکہ برصغیر کی تہذیبی اور سیاسی تاریخ کا گواہ ہے۔ اس ہیرے پر کندہ عبارت "نور جہاں بیگمِ پادشاہ 23، 1037" نہ صرف اس کی ملکیت بلکہ اس کے عہد کی بھی واضح شہادت فراہم کرتی ہے۔ عدد 23 مغل شہنشاہ جہانگیر کے دورِ حکومت کے تیئسویں سال کی علامت ہے، جبکہ 1037 ہجری وہ سال ہے جسے عیسوی تقویم میں 1627ء کے طور پر جانا جاتا ہے۔ یہ وہ زمانہ تھا جب مغلیہ سلطنت اپنے عروج کے قریب تھی اور دربارِ دہلی میں فن، حسن اور طاقت ایک دوسرے میں مدغم دکھائی دیتے تھے۔ نور جہاں، جو محض ایک........

© Daily Urdu