menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Ramzan Ul Mubarak, Ibadat Se Kirdar Tak Hamari Asal Zimedarian

25 32
17.02.2026

رمضان المبارک، عبادت سے کردار تک ہماری اصل ذمہ داریاں

رمضان المبارک محض ایک مہینہ نہیں، وقت کی رفتار میں ٹھہر جانے والا وہ لمحہ ہے جس میں انسان اپنے وجود کے اصل معنی دریافت کرتا ہے۔ سال کے باقی ایام میں زندگی ضرورتوں، مصروفیتوں اور خواہشوں کے گرد گھومتی رہتی ہے، مگر یہ مہینہ آتے ہی ترجیحات کا پیمانہ بدل جاتا ہے۔ بھوک اور پیاس کا احساس ہمیں جسم کی حدود سے نکال کر روح کی دنیا میں لے جاتا ہے اور یہی وہ مقام ہے جہاں عبادت رسم سے نکل کر شعور بن جاتی ہے۔

عام طور پر روزہ صرف فجر سے مغرب تک کھانے پینے سے رک جانے کا نام سمجھ لیا جاتا ہے، حالانکہ یہ تربیت کا مکمل نظام ہے۔ یہ انسان کو بتاتا ہے کہ خواہش پر قابو پانا ہی اصل آزادی ہے۔ جس معاشرے میں ہر شخص اپنی خواہش کو حق سمجھنے لگے وہاں فساد جنم لیتا ہے اور جہاں انسان اپنی خواہش کو اخلاق کے تابع کر لے وہاں امن پیدا ہوتا ہے۔ رمضان اسی اخلاقی ضبط کا عملی نصاب ہے۔ زبان کو جھوٹ سے روکنا، نگاہ کو بے راہ روی سے بچانا، ہاتھ کو زیادتی سے باز رکھنا اور دل کو حسد سے پاک کرنا یہی روزے کی اصل روح ہے۔

ہماری ایک بڑی غلطی یہ ہے کہ ہم رمضان کو صرف عبادات کے اضافے تک محدود کر دیتے ہیں۔ تراویح کی لمبائی اور سحری و افطار کی رونقیں بڑھ جاتی ہیں مگر رویے وہی........

© Daily Urdu