menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Khaak, Khwab Aur Khasta Bureaucracy

34 0
04.07.2026

خاک، خواب اور خستہ بیوروکریسی

قانون اور اداروں کی نام نہاد چھتری تلے سانس لیتے ایک مخدوش سماج میں جب چودہ معصوم وجود مٹی کے کسی اندھے ڈھیر سے برآمد ہوتے ہیں، تو وہ محض گوشت اور ہڈیوں کا زیاں نہیں ہوتے بلکہ ایک ایسے عمرانی معاہدے کی راکھ بن جاتے ہیں جس پر بیوروکریٹک رعب داب اور نوآبادیاتی مائنڈ سیٹ کی دیمک دہائیوں سے لگی ہوئی ہے۔ کسی عمارت کی چھت کا گرنا یا کسی نجی اکیڈمی کا ملبے میں تبدیل ہونا بظاہر چند سیکنڈ کا طبیعیاتی واقعہ نظر آتا ہے، مگر اس کا اصل اسکرپٹ اس وقت لکھا جاتا ہے جب ریاست اپنے بنیادی فرائض سے چشم پوشی اختیار کرکے صرف ٹیکس وصولی اور اشتہاری بورڈز پر تادیبی اختیارات کے استعمال تک محدود ہو جاتی ہے۔

یہ ڈھانچہ، جو کامیابیوں کے جھوٹے اشتہارات کا کریڈٹ لینے کے لیے ٹی وی اسکرینوں پر ترجمانوں کی فوج ظفر موج کی صورت نمودار ہوتا ہے، دراصل اس فکری اور ساختاتی اندھے پن کا شکار ہے جہاں اقتدار کو صرف اختیار، سمجھ کر جواب دہی کے تصور کو مابعد الطبیعیاتی ابہام کی نذر کر دیا گیا ہے۔ جب جمہوریت شہریوں کے تحفظ کی........

© Daily Urdu