menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Bache Ke Ibtidai Paach Saal

13 0
saturday

بچے کے ابتدائی پانچ سال

انسان کی پوری زندگی کا سفر ایک ننھے سے بچے سے شروع ہوتا ہے، مگر حیرت کی بات یہ ہے کہ اس ننھے وجود کے ابتدائی چند سال اس کے مستقبل کی شخصیت، سوچ، جذبات اور صلاحیتوں پر گہرے اثرات مرتب کرتے ہیں۔ بچے کی عمر کے پہلے پانچ سال بظاہر کھیل، معصوم شرارتوں اور سیکھنے کے ابتدائی مرحلے پر مشتمل ہوتے ہیں، لیکن حقیقت میں یہی وہ زمانہ ہے جب اس کے دماغ، شخصیت اور دنیا کو دیکھنے کے انداز کی بنیادی تعمیر ہو رہی ہوتی ہے۔

یہ وہ عرصہ ہے جب ایک بچہ پہلی بار یہ سیکھتا ہے کہ دنیا محفوظ جگہ ہے یا خوف کی جگہ، لوگ قابلِ اعتماد ہیں یا نہیں، اپنی بات کہنا درست ہے یا خاموش رہنا بہتر ہے اور وہ خود کو قابل سمجھتا ہے یا کمزور۔ دوسرے لفظوں میں، ابتدائی پانچ سال صرف عمر کا ایک حصہ نہیں بلکہ پوری زندگی کی بنیاد رکھنے کا زمانہ ہیں۔

جدید نیورو سائنس نے ثابت کیا ہے کہ انسانی دماغ کی نشوونما زندگی کے ابتدائی برسوں میں غیر معمولی رفتار سے ہوتی ہے۔ پیدائش کے بعد بچے کا دماغ مسلسل نئے رابطے بناتا ہے۔ یہی رابطے آگے چل کر بچے کی زبان، یادداشت، جذبات، سوچ اور سیکھنے کی صلاحیتوں کی بنیاد بنتے ہیں۔

ماہرِ نیورو سائنس ڈاکٹر جیک شونکوف کے مطابق "ابتدائی بچپن کے تجربات زندگی بھر کی صحت، سیکھنے اور رویوں کی بنیاد رکھتے ہیں"۔

بچے کا دماغ ایک ایسے باغ کی مانند ہوتا ہے جس میں ابتدائی برسوں میں جو بیج بوئے جاتے ہیں، وہی مستقبل میں تناور درخت بنتے ہیں۔ محبت، توجہ، گفتگو اور حوصلہ افزائی کے بیج مضبوط شخصیت پیدا کرتے ہیں، جبکہ خوف، مسلسل تنقید اور........

© Daily Urdu