Zehni Sakoon Ki Taraf Aik Safar
ذہنی سکون کی طرف ایک سفر
انسان سب کے سامنے مسکرا رہا ہوتا ہے، اپنے کام بھی کر رہا ہوتا ہے، سب کو سنبھال بھی رہا ہوتا ہے، لیکن اندر سے خود سکون کا محتاج ہو چکا ہوتا ہے۔ آج کے دور میں بہت سے لوگ خاموشی سے ذہنی دباؤ، گھریلو کشمکش اور اندرونی بے چینی سے گزر رہے ہیں۔ باہر سے سب کچھ بالکل نارمل دکھائی دیتا ہے، لیکن اندر ایک مسلسل جنگ چل رہی ہوتی ہے۔ انسان ہر وقت سوچتا رہتا ہے کہ کہیں میری وجہ سے کوئی مسئلہ نہ ہو جائے، کوئی ناراض نہ ہو جائے، کہیں میرے کسی عمل سے گھر کا ماحول خراب نہ ہو جائے۔
پھر آہستہ آہستہ انسان ہر بات ایکسپلین کرنے، ہر مسئلے کی ذمہ داری اپنے اوپر لینے اور ہر کسی کو خوش رکھنے کی کوشش میں اپنا سکون کھو دیتا ہے۔ میں خود اپنی اس عادت کی وجہ سے بہت نقصان اٹھا چکی ہوں چونکہ میرا بھی نیچر خود سے زیادہ دوسروں کا خیال کرنا ہے میں بھی اسے بیلنس کرنے کی کوشش کر رہی ہوں۔ لیکن ایک وقت پر خود سے یہ سوال کرنا ضروری ہے: کیا واقعی ہر چیز........
