Shadi
یہاں اپنی شادی کی بات نہیں ہو رہی۔ وہ شادی جس میں ہم شرکت کرتے ہیں۔ رشتے داروں دوستوں کی شادی کی بات ہو رہی ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں؟ جس شادی میں آپ شرکت کر رہے ہیں۔ اس میں ایک آپ کی جوانی کی پوری جمع پونجی شامل ہے۔ بھائیوں کی محنت سے کمائے ہوئے پیسوں کا کھانا ہم کھانے جاتے ہیں اور ہم وہ کھانا صرف کھاتے ہی نہیں بلکہ بہت ضائع بھی کرتے ہیں۔ آپ کی نظر میں صرف وہ کھانا ہے مگر جس کی شادی پہ آپ گئے ہیں اگر وہ ایک مرد ہے۔ تو آپ اس کی جوانی کا ایک اہم حصہ کھا رہے ہیں اس کی محنت کے پیسوں کا کھانا کھا رہے ہیں جو اس نے اپنی شادی کے لیے جمع کیے تھے۔ دھوپ چھاؤں صحت میں بیماری میں دن رات کرکے اس نے وہ پیسے جمع کیے تھے جس کا ہم کھانا کھاتے ہیں۔ اگر وہ شادی ایک لڑکی کی ہے۔ تو آپ اس کے باپ اور بھائی کی جوانی اور محنت کی کمائی کھا رہے ہیں۔
شادی میں جانے سے پہلے یہ ضرور دیکھیں کہ جس نے آپ کو شادی میں بلایا ہے۔ وہ آپ کی عزت کتنی کرتا ہے وہ آپ کا خیال جتنا کرتا ہے۔ وہ آپ کو عزیز سمجھتا ہے تو اس نے آپ کو شادی پر بلایا ہے۔ مگر ہم کیا دیکھتے ہیں۔ کھانا اچھا ہے یا نہیں کھانے میں کیا کیا ہے۔ جس نے آپ کو شادی پہ بلایا ہے۔ اس........
