Khushiyan Aap Ke Andar Hain
خوشیاں آپ کے اندر ہیں
انسان کی ایک عجیب فطرت ہے کہ وہ خوشی کی تلاش میں پوری دنیا کا سفر کر لیتا ہے، مگر اکثر اپنے ہی دل میں موجود خوشیوں کو محسوس نہیں کر پاتا۔ وہ سمجھتا ہے کہ خوشی صرف بڑی کامیابی، زیادہ دولت، اعلیٰ عہدے یا دوسروں جیسی زندگی حاصل کرنے میں ہے، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ خوشی کا آغاز انسان کے اپنے اندر سے ہوتا ہے۔
ہم اپنی زندگی میں بہت سی نعمتوں کے ساتھ زندگی گزار رہے ہوتے ہیں، لیکن ان پر نظر ڈالنے کے بجائے ہمیشہ ان چیزوں کو دیکھتے ہیں جو ہمارے پاس نہیں ہوتیں۔ یہی سوچ ہمیں بے سکون، ناشکرا اور پریشان کر دیتی ہے۔ اگر ہم ذرا ٹھہر کر غور کریں تو محسوس ہوگا کہ صحت، اہلِ خانہ، ایک سچا دوست، والدین کی دعائیں، بچوں کی مسکراہٹ،........
