Brain Drain Ya Brain Gain?
پاکستان کی معاشی تاریخ میں انسانی وسائل کی بیرون ملک منتقلی ہمیشہ ایک بحث طلب موضوع رہا ہے۔ حال ہی میں حکومتی ایوانوں میں ایک نئی بحث نے جنم لیا ہے جہاں اس رجحان کو "برین ڈرین" (ذہانت کا انخلا) کے بجائے "برین گین" (ذہانت کا حصول) کی نئی اصطلاح سے نوازا جا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے پرواز کارڈ کا اجرا، ہنرمندوں کے لیے 3 لاکھ روپے تک کے بلاسود قرضے اور سکل انفارمیشن سسٹم کا قیام اس حکومتی سوچ کی عکاسی کرتا ہے کہ نوجوانوں کو بوجھ کے بجائے ایک متحرک معاشی قوت بنایا جائے۔
بلا شبہ کسی بھی حکومتی عہدیدار کا یہ عزم کہ نوجوانوں کو مفت کی روٹی توڑنے کا طعنہ نہ سننا پڑےایک مثبت تڑپ ظاہر کرتا ہے لیکن معاشی اشاریوں کا گہرا تجزیہ کچھ اور ہی کہانی سنا رہا ہے۔ وزارتِ سمندر پار پاکستانی کی حالیہ رپورٹ کے مطابق سال 2025 میں مجموعی طور پر 7 لاکھ 62 ہزار 499 پاکستانی روزگار کی تلاش میں دیارِ غیر سدھارےجو گزشتہ سال کے........
