menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Khud Ko Har Mamlay Mein Durust Samajhna Nadani Hai

29 0
24.10.2026

خود کو ہر معاملے میں درست سمجھنا نادانی ہے

ہماری زندگی مختلف واقعات کا مجموعہ ہے بلکہ یہ کہنا مناسب ہوگا کہ یہ روز مرہ کے مختلف تجربات، ان سے حاصل ہونے والے اسباق اور احساسات کا نام ہے۔ ہم صبح سے رات تک کچھ نہ کچھ سیکھتے ہیں۔ ہر آنے والا دن ہمارے لیے نیا چیلنج لے کر آتا ہے۔ کچھ لوگ اپنی محبت سے ہمیں مقروض بنا دیتے ہیں تو وہیں کچھ لوگ ہمیں زندگی بھر کا سبق سکھا جاتے ہیں۔ کچھ ناکامیاں ایسی ہوتی ہیں جن سے ہمیں اپنا تجزیہ کرنے کا موقع ملتا ہے تو کہیں کچھ کامیابیاں ایسی ہوتی ہیں جو ہمیں اپنی صلاحیتوں پر اعتماد کرنا سکھا دیتی ہیں۔

اہم بات یہ ہے کہ کون ان سب حالات و واقعات سے سیکھتا ہے کیونکہ کچھ لوگ ایسے ہوتے جو خود کو کامل سمجھتے ہیں وہ یہ تسلیم ہی نہیں کرتے کہ وہ کبھی غلط ہو سکتے ہیں یا غلطی کر سکتے ہیں۔ ایسے لوگ سیکھنے کے دروازے خود پر خود ہی اپنے ہاتھوں سے بند کر دیتے ہیں۔ زندگی مسلسل سیکھنے کا نام ہے، سیکھنے کا عمل رک گیا تو سمجھیں زندگی ختم ہوگئی۔

ہمیں یہ بات سمجھنی چاہیے کہ کوئی بھی شخص کسی بھی کام کا مکمل ماہر نہیں ہوسکتا اور نہ ہی ہر معاملے میں اس کی کہی بات درست ہو سکتی ہے۔ ہم سب سیکھنے کے عمل سے گزرتے ہیں۔ یہ سوچنا کہ میں ٹھیک ہوں، میری سوچ صحیح ہے یا میں غلط ہو ہی نہیں سکتا تو یہ سراسر ہماری غلط فہمی ہے، جب ایسی سوچ ہمارے دماغ میں بیٹھ جائے تو ساتھ ہی سیکھنے کا عمل بھی رک جاتا ہے۔

اکثر یہ دیکھنے میں آتا ہے کہ جب ہم کسی سے کسی بھی معالمے میں اختلاف کرتے........

© Daily Urdu