menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Super Sobers, Wo Shakhs Jo Sab Kuch Kar Sakta Tha

18 0
previous day

"سپر سوبرز"، وہ شخص جو سب کچھ کر سکتا تھا

سر گیری سوبرز حال ہی میں 90 سال کی عمر پانے کے بعد اس دنیا سے کوچ کر گئے۔ عمر بھر لوگ ان خراج تحسین پیش کرتے رہے۔ لیکن یہاں صرف ان کی 80 ویں سالگرہ پر دنیا بھر سے سنائی جانے والی "سپر سوبرز" کی داستانیں پیش خدمت ہیں۔

وہ کرکٹ کی تاریخ کے عظیم ترین آل راؤنڈر تھے اور شاید ہمیشہ رہیں گے۔ جولائی 2016ء میں ان کی اسیویں سالگرہ کے موقع پر ان کے ساتھی کھلاڑیوں، حریفوں، شاگردوں، مبصرین اور مداحوں سے درخواست کی گئی کہ وہ سر گیری سوبرز کے بارے میں اپنی یادیں تازہ کریں۔

ان سب کی باتوں کا حاصل ایک ہی ہے:

"گیری سوبرز صرف ایک غیر معمولی کرکٹر نہیں تھے، وہ ایک ایسے نابغۂ روزگار انسان تھے جس کی مثال شاید دوبارہ کبھی پیدا نہ ہو اور اس کے ساتھ وہ ایسی زندہ دل، خوش مزاج اور دل آویز شخصیت کے مالک تھے کہ ان کی رفاقت بھی ایک نعمت سمجھی جاتی تھی"۔

ایورٹن ویکس: سابق ویسٹ انڈین بلے باز کہتے ہیں: میں نے گیری سوبرز کو اس وقت سے دیکھا ہے جب وہ بارباڈوس کی گلیوں میں بارہ برس کا ایک دبلا پتلا لڑکا تھا۔ انہی دنوں میری ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں شمولیت ہوئی تھی۔ چند ہی برس بعد وہ صرف سترہ سال کی عمر میں ہمارے ڈریسنگ روم کا حصہ بن........

© Daily Urdu