menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Quran Ko Zindagi Ka Dastoor Banane Ki Dawat

22 0
05.07.2026

قرآن کو زندگی کا دستور بنانے کی دعوت

قرآن مجید محض تلاوت کی کتاب نہیں بلکہ زندگی کو سمجھنے، سنوارنے اور مقصدِ حیات سے آشنا کرنے والی کتاب ہے۔ تاریخ میں کچھ ایسے لوگ بھی گزرے ہیں جنہوں نے قرآن کو صرف پڑھا نہیں بلکہ اس کے پیغام کو عام انسان تک پہنچانے کو اپنی زندگی کا مشن بنا لیا۔ خرم مرادؒ انہی شخصیات میں سے ایک تھے۔ وہ طالب علمی کے زمانے میں اسلامی جمعیت طلبہ سے وابستہ رہے اور چوتھے اجتماعِ عام میں تنظیم کے تیسرے ناظمِ اعلیٰ منتخب ہوئے۔ بعد ازاں ترجمان القرآن کی ادارت، جماعت اسلامی کی نائب امارت اور فکری و دعوتی میدان میں متعدد ذمہ داریوں نے ان کی شخصیت کو مزید نکھارا۔ مگر ان کی اصل پہچان ان کا اخلاص، عجز، انکساری، اخلاق اور قرآن سے غیر معمولی وابستگی تھی۔ وہ جہاں بھی رہے، قرآن کو سمجھنے اور سمجھانے کا فریضہ نبھاتے رہے۔ ان کی تحریروں اور تقاریر میں ایک داعی کا درد، ایک معلم کی شفقت اور ایک مفکر کی گہرائی نمایاں دکھائی دیتی ہے۔

ان کی کتاب "آخری سورتوں کے درس" اسی جذبے کی ایک خوبصورت مثال ہے۔ اس کتاب میں قرآن مجید کی آخری بارہ سورتوں، یعنی سورۂ العصر سے سورۂ الناس تک، نہایت آسان، سادہ اور مؤثر انداز میں تشریح کی گئی ہے۔ خرم مرادؒ چونکہ بنیادی طور پر ایک مدرس اور مربی تھے، اس لیے انہوں نے اس کتاب میں درس کا اسلوب اختیار کیا ہے۔ قاری محسوس کرتا ہے جیسے کوئی شفیق استاد سامنے بیٹھا قرآن کی آیات کا مفہوم سمجھا رہا ہو۔ ان کا انداز محض علمی نہیں بلکہ عملی بھی........

© Daily Urdu