menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Muhammad Ali, Aik Azeem Tareen Mukka Baz

22 0
19.07.2026

محمد علی، ایک عظیم ترین مُکّا باز

دنیا میں بعض شخصیات صرف اپنے فن، اپنی شہرت یا اپنی کامیابیوں کی وجہ سے عظیم نہیں بنتیں بلکہ اس لیے امر ہو جاتی ہیں کہ وہ اپنے عہد کی روح بن جاتی ہیں۔ وہ اپنے زمانے کے دکھ، ناانصافیاں، خواب اور جدوجہد اپنے وجود میں سمیٹ لیتی ہیں۔ عظیم باکسر انہی نابغۂ روزگار انسانوں میں سے ایک تھا۔ وہ محض رنگ میں اترنے والا ایک فائٹر نہیں تھا بلکہ وہ انسانی وقار، آزادی، مساوات اور جرأت کی علامت بن چکا تھا۔ اُس کی آواز میں صرف ایک باکسر کی للکار نہیں تھی بلکہ ایک ایسے انسان کا احتجاج تھا جو دنیا کو یہ باور کروانا چاہتا تھا کہ انسان کی اصل عظمت اُس کے رنگ، نسل، دولت یا شہرت میں نہیں بلکہ اُس کے ضمیر اور کردار میں پوشیدہ ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اُس کے قریب رہنے والے لوگ اُسے صرف ایک عالمی چیمپئن کے طور پر یاد نہیں کرتے بلکہ ایک ایسے شخص کے طور پر یاد کرتے ہیں جو انسانوں کے دلوں میں اُتر جانے کا ہنر جانتا تھا۔

جِم براؤن نے محمد علی کے بارے میں جو تاثرات بیان کیے ہیں، اُن میں محض دوستی کی گرمجوشی نہیں بلکہ ایک عظیم انسان کی شخصیت کا آئینہ بھی جھلکتا ہے۔ جم براؤن خود بھی ایک بے باک، نڈر اور اصول پسند شخصیت تھے۔ وہ بھی امریکی معاشرے میں مساوی حقوق اور انسانی وقار کے لیے آواز بلند کرتے رہے۔ شاید یہی وجہ تھی کہ وہ اور محمد علی ایک دوسرے کے اتنے قریب آ گئے۔ دونوں میں ایک مشترک روح موجود تھی، ظلم کے خلاف مزاحمت کی روح، سچ بولنے کی........

© Daily Urdu