menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Aur Ab Doosre Subon Ki Khidmat Ki Arzu

31 0
13.08.2026

اور اب دوسرے صوبوں کی خدمت کی آرزو

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کل کے دعوے سے بھی ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے آج ایک ایسا دعویٰ کر دیا ہے جس پر مسکرانے کے بجائے سنجیدگی سے سوچنے کی ضرورت ہے۔ کل ہم نے محترمہ سے ایک سادہ سا سوال کیا تھا کہ کیا انہوں نے پورے پنجاب کے ساتھ یکساں ترقیاتی سلوک روا رکھ لیا ہے؟ کیا اٹک سے لے کر راجن پور تک، میانوالی سے لے کر بہاولنگر تک، تلہ گنگ سے لے کر رحیم یار خان تک پنجاب کے ہر شہری کو ترقی کے وہی مواقع میسر ہیں جو لاہور اور اس کے گرد و نواح کو حاصل ہیں؟ اس سوال کا جواب زمینی حقیقت خود دے رہی ہے کہ ابھی ایسا نہیں ہوا۔

پنجاب کے وسیع و عریض علاقوں میں آج بھی ایسے اضلاع اور بستیاں موجود ہیں جہاں بنیادی سہولتیں، معیاری سڑکیں، جدید ہسپتال، بہتر تعلیمی ادارے، صاف پانی، روزگار کے مواقع اور شہری زندگی کی بنیادی ضروریات لاہور کے مقابلے میں نہ ہونے کے برابر ہیں۔ مگر مقام حیرت ہے کہ پورے پنجاب میں یکساں ترقی کا خواب ابھی ادھورا ہے اور اعتماد کا یہ عالم ہے کہ محترمہ اب دوسرے صوبوں کی خدمت کا ارادہ بھی ظاہر فرما رہی ہیں۔

سوال یہ نہیں کہ دوسرے صوبوں کی خدمت کیوں کی جائے، سوال یہ ہے کہ پہلے اپنے زیرِ انتظام صوبے کے ساتھ مکمل انصاف تو کر لیا جائے۔ جس گھر کی اپنی چھت ٹپک رہی ہو، اس گھر کا سربراہ اگر پڑوسیوں کی چھتیں مرمت کرنے نکل کھڑا ہو تو لوگ سب سے پہلے یہی پوچھیں گے کہ حضور! اپنے گھر کا کیا بنے گا؟

آج کے بیان میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے تحت قائم ایک اسکول میں ایک ملاقات کے دوران صاف پانی کے منصوبوں کا ذکر فرمایا اور بتایا کہ پنجاب کے بعد دوسرے صوبوں کے لوگوں کی بھی خدمت کرنا چاہتی ہیں۔ یہ جذبہ اپنی جگہ قابلِ تعریف ہے۔ پاکستان ایک ملک ہے، پاکستانی ایک قوم ہیں اور کسی بھی صوبے کے شہری کو صاف پانی، تعلیم، صحت، سڑک، روزگار اور عزتِ نفس کی سہولت ملے تو پورے پاکستان کو خوشی ہونی چاہیے۔ لیکن حکمرانی جذباتی بیانات سے نہیں، ترجیحات کے درست تعین سے ہوتی ہے۔

اگر پنجاب کی حکومت پنجاب کے ہر ضلع میں یکساں بنیادی سہولتیں فراہم کرنے میں کامیاب ہو جائے، اگر دریائے سندھ کے ساتھ بسنے والے مغربی پنجاب کے اضلاع کے عوام کو بھی وہی توجہ مل جائے جو لاہور کے شہریوں کو حاصل........

© Daily Urdu