Gilgit Baltistan Intikhabat 2026, Naaron Ki Goonj Mein Manshoor Ghaib
گلگت بلتستان انتخابات 2026ء، نعروں کی گونج میں منشور غائب
گلگت بلتستان میں 7 جون 2026ء کو قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات منعقد ہو رہے ہیں۔ بظاہر یہ ایک معمول کا جمہوری عمل ہے، مگر خطے کی جغرافیائی، سیاسی اور بین الاقوامی حیثیت کے باعث یہ انتخابات غیر معمولی اہمیت رکھتے ہیں۔ نہ صرف گلگت بلتستان بلکہ پورے پاکستان کی نظریں اس انتخابی عمل پر مرکوز ہیں۔
الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق اس مرتبہ رجسٹرڈ ووٹرز کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 58 ہزار 480 ہے، جن میں 5 لاکھ 3 ہزار 772 مرد اور 4 لاکھ 54 ہزار 708 خواتین شامل ہیں۔ ووٹنگ کے لیے 2 ہزار 450 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں جبکہ 7 ہزار 678 اہلکار انتخابی فرائض انجام دیں گے۔ گلگت بلتستان اسمبلی میں مجموعی طور پر 33 نشستیں ہیں جن میں 24 جنرل اور 9 مخصوص نشستیں شامل ہیں۔ 24 جنرل نشستوں کے لیے 396 امیدوار میدان میں ہیں اور اسمبلی میں 17 ووٹ حاصل کرنے والی جماعت وزیراعلیٰ منتخب کرتی ہے۔ سب سے زیادہ مقابلہ گلگت حلقہ GBA-2 میں ہے جہاں 58 امیدوار آمنے سامنے ہیں، جبکہ دیامر کے ایک حلقے میں 11 امیدوار میدان میں ہیں۔
گلگت بلتستان کی انتخابی تاریخ کا ایک تلخ پہلو یہ ہے کہ یہاں اکثر وہی جماعت اقتدار میں آتی ہے جس کی حکومت اسلام آباد میں ہو۔ 2009ء میں پیپلز پارٹی، 2015ء میں مسلم لیگ ن اور 2020ء میں........
