menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Bajre Ki Rakhi

21 0
18.10.2026

ہمارے بچپن میں ہمارے گاؤں میں مختلف قسم کی فصلیں کاشت ہوتی تھیں۔ گرمیوں سردیوں کی سبزیاں اور دالیں، گندم چاول مکئی باجرہ جوار نانگلی بطور اناج۔ سرسوں تیل کے لیے، لوسرن برسیم سوانک جنتر ساوڑی جیسے چارے، کپاس اور تمباکو جیسی فصلیں۔

نہر چھ ماہ بہتی ہے اور گاؤں ٹیل (نہر کے اختتام) پر ہونے کی وجہ سے ہمارے حصے کا پانی راستوں میں ہی چوری ہو جاتا ہے۔ زیر زمین پانی آہستہ آہستہ خراب ہوتا گیا پانی کی قلت کی وجہ سے چاول اور کماد سالوں تک کسانوں نے لگانا چھوڑ دیا تھا۔ سولر سسٹم آنے کے بعد اب کماد اور چاول کی فصل ابتدائی پیمانے پر دوبارہ لگنا شروع ہوگئی ہے۔ سبزیوں کے ریٹ غیر یقینی ہوتے ہیں ایک دو سال مسلسل نقصان ہوتا ہے تو کسان لگانا چھوڑ دیتے ہیں۔

رفتہ رفتہ گاؤں میں ہر طرف صرف گندم اور کپاس کے کھیت ہی لہلہانے لگے۔ مہمان آنے پر اپنے گھر کا دیسی مرغا پکڑنے کی مشقت ختم ہوگئی بوتلوں کے ساتھ ساتھ دودھ گھی بھی دوکانوں سے آنے لگا۔

میرے نانا کے پاس بارہ ایکڑ........

© Daily Urdu