Allah Ka Hissa
جم رون 17 ستمبر 1930ء کو واشنگٹن میں پیدا ہوئے۔ ایک غریب گھرانے کے بیٹے تھے، سولہ برس کی عمر میں ہی تعلیم چھوڑ کر ایک اسٹور پر کلرک کی حیثیت سے کام کرنے لگے اور پچیس برس کی عمر تک مالی مشکلات سے دوچار رہے۔
پھر 1955ء میں ان کی ملاقات ایک یہودی تاجر ارل شاف سے ہوئی۔ یہاں سے جم رون کی زندگی کا ایک نیا باب شروع ہوا۔ ارل نے انہیں پانچ برس تک زندگی اور کامیابی کے کچھ ایسے اصول سکھائے جس نے جم کی سوچ کا رخ ہی بدل دیا۔ جم رون نے ان اصولوں کو محض سنا نہیں بلکہ اپنی زندگی میں آزمایا جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ وہ صرف 31 برس کی عمر میں ہی کروڑ پتی بن گئے۔
کامیابی ملنے کے بعد انہوں نے اپنے تجربات کو اپنے تک محدود رکھنے کے بجائے امریکہ کے مختلف شہروں میں جانے کا فیصلہ کیا، وہ وہاں لوگوں کو جمع کرتے اور ان سے زندگی کے ان سوالات پر گفتگو کرتے جن کا سامنا تقریباً ہر انسان کو کبھی نہ کبھی کرنا پڑتا ہے۔ کامیابی کیا ہے؟ خوشی کہاں سے ملتی ہے؟ انسان اپنی زندگی کو بہتر کیسے بنا سکتا ہے؟
ابتدا میں انہوں نے یہ کام شوق اور مشغلے کے طور پر شروع کیا، لیکن بہت جلد لوگوں نے انہیں سنجیدگی سے سننا شروع کر دیا۔ صرف دو برس کے اندر ہی وہ ایک معروف عوامی مقرر بن گئے اور لوگ باقاعدہ فیس ادا کرکے ان کے لیکچرز سننے لگے۔ بعد میں انہوں نے اسے اپنا باقاعدہ پیشہ بنا لیا۔ وہ اپنی زندگی میں دنیا کے مختلف شہروں میں ہزاروں لوگوں کے اجتماعات سے خطاب کرتے رہے۔ 39 برس کے دوران انہوں نے چھ ہزار سے زائد تقاریر کیں اور چالیس لاکھ سے زیادہ لوگوں کی زندگیوں کو براہِ راست متاثر کیا۔
جم رون کی گفتگو میں کامیابی، دولت، شخصیت اور خوشی کے حوالے سے بہت سے اصول ملتے ہیں، لیکن ان کا ایک........
