menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Hum Karachi Walay Hain (2)

22 0
18.04.2026

ہم کراچی والے ہیں (2)

ہم کراچی والے ہیں۔ یہ جملہ محض ایک تعارف نہیں بلکہ ایک مکمل کہانی ہے ایک ایسا احساس جس میں فخر بھی شامل ہے، شکوہ بھی اور ایک عجیب سی بے بسی بھی۔ کراچی، جو پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے، اپنی وسعت، تنوع اور اہمیت کے باوجود کئی ایسے مسائل کا شکار ہے جو نہ صرف انتظامی کمزوریوں کی نشاندہی کرتے ہیں بلکہ معاشرتی رویوں کی بھی عکاسی کرتے ہیں۔

اسلام میں صفائی کو نصف ایمان قرار دیا گیا ہے۔ یہ صرف ایک حدیث نہیں بلکہ ایک مکمل طرزِ زندگی ہے جو ہمیں انفرادی اور اجتماعی دونوں سطحوں پر پاکیزگی اختیار کرنے کا درس دیتا ہے۔ اگر انسان کا موازنہ دیگر مخلوقات سے کیا جائے تو صفائی ہی وہ بنیادی وصف ہے جو اسے ممتاز بناتا ہے۔ آقائے دو جہاں ﷺ نے طہارت اور وضو کی اہمیت پر بہت زور دیا، یہاں تک کہ ہمیشہ باوضو رہنے کی تلقین فرمائی تاکہ انسان نہ صرف جسمانی بلکہ روحانی طور پر بھی پاکیزہ رہے۔

لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہم کراچی والے اس تعلیم پر عمل کرنے میں کہیں نہ کہیں ناکام نظر آتے ہیں۔ شہر میں صفائی کی صورتحال اکثر خراب دکھائی دیتی ہے اور اس کی ذمہ داری صرف حکومت پر ڈال دینا شاید مکمل انصاف نہیں ہوگا۔ زمینی حقائق یہ بتاتے ہیں کہ کچھ عناصر دانستہ طور پر سیمنٹ اور کچرے کی بوریاں گٹروں میں ڈال کر انہیں بند کر دیتے ہیں، جس کے نتیجے میں گٹر ابل پڑتے ہیں اور سڑکیں گندگی سے بھر جاتی ہیں۔ پھر یہی مناظر میڈیا کی زینت بنتے ہیں، جہاں گھنٹوں بحث ہوتی ہے اور شہر کی بدنامی میں........

© Daily Urdu