Cryptocurrency, Bilal Bin Saqib Aur Pakistan Ki Salisi
کرپٹو کرنسی، بلال بن ثاقب اور پاکستان کی ثالثی
دنیا کے ایک مشھور عالمی میڈیا، فنانشل ڈیٹا اور نیوز کمپنی Bloomberg ہے جو خاص طور پر کاروبار، معیشت، سیاست اور مارکیٹس کی خبریں فراہم کرتی ہے، اس نے 30 مارچ 2026 کو ایک خبر شائع کی ہے، جس سے پاکستان کی ایران امریکہ اسرائیل جنگ میں ثالثی کے کردار کا ذکر ایک 35 سالہ پاکستانی نوجوان کے ذریعے بتایا گیا ہے تو آ ئیے چلتے ہیں۔
دنیا آج تیزی سے بدل رہی ہے اور اس بدلتے ہوئے منظر نامے میں کرپٹو کرنسی نہ صرف سرمایہ کاری کا ذریعہ بنی ہے بلکہ بین الاقوامی تعلقات میں ایک طاقتور ہتھیار بھی بن گئی ہے۔ پاکستان کے نوجوان بلال بن ثاقب نے اس نئے اور ڈیجیٹل مالیاتی نظام کو استعمال کرتے ہوئے نہ صرف ملک کی اقتصادی شناخت مضبوط کی بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کے لیے ایک اہم ثالثی کردار بھی ادا کیا۔
آئیے سب سے پہلے آسان الفاظ میں سمجھتے ہیں کہ کرپٹو کرنسی ہے کیا۔ کرپٹو کرنسی، ایک ایسا پیسہ ہے جو صرف انٹرنیٹ پر موجود ہوتا ہے۔ یہ نہ نوٹ ہوتا ہے نہ سکے، بلکہ مکمل طور پر ڈیجیٹل ہوتا ہے۔ آپ اسے موبائل یا کمپیوٹر میں دیکھ سکتے ہیں، لیکن ہاتھ سے پکڑ نہیں سکتے۔ مثال کے طور پر JazzCash یا Easypaisa میں آپ کے پیسے ایک کمپنی یا بینک کے ذریعے محفوظ ہوتے ہیں، لیکن کرپٹو کرنسی کسی ایک بینک یا کمپنی کے کنٹرول میں نہیں ہوتی۔ یہ پوری دنیا میں چلتی ہے اور آپ اسے پاکستان سے کسی دوسرے ملک بھیج سکتے ہیں، وہ بھی بغیر بینک کے مداخلت کے۔
کرپٹو کرنسی کی سب سے بڑی خصوصیت اس کی سیکیورٹی ہے۔ یہ خاص کوڈز اور محفوظ نظام، جسے blockchain کہتے ہیں، کے ذریعے محفوظ ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ کرپٹو کی قیمت مسلسل اوپر نیچے ہوتی رہتی ہے، یعنی آج مہنگا، کل سستا۔ اسی لیے بہت سے لوگ اس میں سرمایہ کاری یا investment کرتے ہیں۔ سب سے پہلا اور مشہور کرپٹو Bitcoin ہے، جس نے دنیا بھر میں ڈیجیٹل کرنسی کی بنیاد........
