Hausion Nahi, Saudion Ke Sath Khare Hon
حوثیوں نہیں، سعودیوں کے ساتھ کھڑے ہوں
یمنی حوثیوں اور سعودی عرب کی جنگ میں پاکستان کو سعودی عرب کا ساتھ دینا چاہیے۔ یہ بہت سادہ اور واضح مساوات ہے۔ ایک طرف یمنی حوثی ہیں، ایک ملیشا، ایرانی پراکسی، جس کا اپنا مخصوص ایجنڈآ ہے جو اس کی خاطر خطے کے امن کو بھی تباہ کرنا چاہتی ہے، دنیا بھر میں وہ افراتفری چاہتی ہے۔ وہ ایرانی ایجنڈے اور پلان پر پورا عمل کرے گی، چاہے اس کی انہیں جو بھی قیمت ادا کرنا پڑی۔
یمنی حوثیوں کے نزدیک پاکستان کی ذرا برابر بھی اہمیت یا حیثیت نہیں بلکہ وہ پاکستان کو سعودی اتحادی ہونے کے ناتے اپنے دشمنوں کی صف میں شامل کرتے ہوں گے۔ اس لئے ہم پاکستانیوں کو بھی اس حوالے سے کلیئر ہوجانا چاہیے۔ ممکن ہے کسی کو سعودی قیادت سے کوئی مسئلہ ہو، کوئی اختلاف ہو، وہ کسی سعودی پالیسی سے ناخوش ہو۔ مگر یہ معاملہ مختلف ہے۔
یہ ایران اور سعودی عرب کی براہ راست لڑائی نہیں، جس میں ہمیں ثالث کا کردار ادا کرنا چاہیے، صلح کرانی چاہیے۔ یہ ایک باغی،........
