Faryal Gohar Bamuqabla Jamal Shah: Kon Sacha, Kon Jhoota?
فریال گوہر بمقابلہ جمال شاہ: کون سچا، کون جھوٹا؟
فریال گوہر ہماری معروف اداکارہ ہیں۔ بڑی حسین و جمیل خاتون ہیں۔ پرجمال، پروقار شخصیت کی حامل۔ میری جنریشن میں نجانے وہ کتنوں کا کرش رہی ہوں گی۔ تاہم حسین فنکاروں کی شائد یہ کمزوری یا مجبوری ہوتی ہے کہ وہ گزرتے وقت کو پہچان نہیں پاتے اور چاہتے ہیں کہ ہمیشہ انہی کے گرد دنیا گھومتی رہے۔ ظاہر ہے ایسا نہیں ہو پاتا۔ ایسے میں پھر پبلسٹی لینے، توجہ حاصل کرنے کی عجب کوششیں ہوتی ہیں اور گاہے یہ مریضانہ حد تک جا پہنچتی ہیں۔
چند دن قبل فریال گوہر نے ایک ٹی وی انٹرویو میں فرمایا کہ مجھ پر شادی کے بعد بے پناہ تشدد ہوتا رہا۔ خاوند لیدر بیلٹوں سے مارتا تھا، اسی مار کی وجہ سے میرا حمل بھی ضائع ہوگیا۔ مجھ پر بہت سختی تھی، گھر کے دروازے کے سامنے پردہ لگا رہتا، ساس کا شٹل کاک برقعہ پہن کر باہر جا پاتی وغیرہ وغیرہ۔
یاد رہے کہ فریال گوہر کے خاوند معروف اداکار، فنکار جمال شاہ تھے۔ اب جس کسی نے کبھی فریال گوہر سے ملاقات کی یا بطور صحافی انہیں کور کیا، انٹرویو کیا، ان کی گفتگو سنی، وہ اچھی طرح جانتا ہے کہ فریال کیسی طنطنے والی اور ٹھسے والی خاتون تھیں، بڑے رعب داب اور جلال کے ساتھ انہوں نے اپنی زندگی گزاری، کسی صحافی میں بھی اتنی جرات نہیں ہوتی تھی کہ کوئی الٹا سیدھا سوال کر سکے۔ جمال شاہ ایک بڑے فنکار ہونے کے ساتھ دھیمے لہجے میں بات کرنے والی شخصیت ہیں۔ کوئی بھی آدمی یہ نہیں مان سکتا کہ فریال گوہر کی لیدر بیلٹؤں سے پٹائی ہوئی ہو اور وہ پھر بھی........
