Mere Number Kam Aaye To Kya Hoga?
میرے نمبر کم آئے تو کیا ہوگا؟
وہ دسویں جماعت کا بچہ تھا، آنکھوں میں خوف اور ہاتھوں میں کتابیں۔ باپ نے موبائل ایک طرف رکھا، چشمہ اتارا اور قدرے سخت لہجے میں بولا: "کیا مطلب کیا ہوگا؟ فیل ہو گئے تو رشتےداروں میں ہماری بےعزتی ہو جائے گی۔ لوگ کیا کہیں گے؟" بچہ خاموش ہوگیا۔ اس کی خاموشی میں سوال تھا مگر زبان پر نہیں آیا۔ ابا! کیا قابلیت صرف بورڈ امتحانات میں نمبر لانے میں ہے؟
یہی وہ لمحہ ہے جہاں سے ہمارے معاشرے کا سب سے بڑا تعلیمی اور تربیتی المیہ شروع ہوتا ہے۔ ہم اپنے بچوں سے بہت کچھ چاہتے ہیں مگر شاید ہمیں خود بھی پوری طرح معلوم نہیں کہ اصل میں چاہتے کیا ہیں۔ ہم کہتے ہیں کہ ہم انہیں "کامیاب" دیکھنا چاہتے ہیں مگر کامیابی کی ہماری تعریف صرف ڈگری، نوکری، تنخواہ اور سماجی........
