menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Asal Taqat Prompt Ki Hai

26 0
24.04.2026

اصل طاقت پرامپٹ کی ہے

کیا سادہ دور تھا جب ہمارے بڑے بزرگ سارے کام ہاتھ سے کرتے تھے۔ پھر کسی گاؤں میں لگی آٹے کی چکی سے نکلتی آواز اور لوہار کی دکان سے اٹھتی ہوئی ہتھوڑے کی آواز ترقی کی علامت سمجھی جانے لگی۔ وقت کا پہیہ گھوما اور فیکٹریوں کی چمنیوں سے نکلتا دھواں خوشحالی کی علامت بن گیا۔ اس کے بعد کمپیوٹر کی بورڈ پر چلتی انگلیاں کامیابی کی زبان قرار پائیں اور اب ایک عجب زمانہ آ گیا ہے۔۔ انگلیاں بھی خاموش ہیں، صرف دماغ بولتا ہے۔ آپ ایک جملہ لکھتے ہیں اور مشین آپ کے تصور کو حقیقت میں ڈھال دیتی ہے۔ یوں محسوس ہوتا ہے جیسے انسان نے اپنے ہاتھوں سے نہیں، اپنے خیالوں سے کام لینا شروع کر دیا ہو۔

میرے گاؤں کے ایک بزرگ مستری نے بچپن میں ایک بار مجھ سے کہا تھا "پتر زمانہ ہمیشہ ہنر مند کے ساتھ ہوتا ہے، اوزار بدلتے رہتے ہیں"۔ اس وقت میں نے اس جملے کو عام نصیحت سمجھ کر نظرانداز کر دیا مگر آج محسوس ہوتا ہے کہ وہ شخص مستقبل دیکھ رہا تھا۔ پہلے اینٹیں اٹھانے والا مستری قیمتی تھا پھر........

© Daily Urdu