Zindabad Ba Muqabla Murdabad
زندہ باد بمقابلہ مردہ باد
انسان جب سہولتوں کا فقدان دیکھتا ہے تو بلبلا اٹھتا ہے چنانچہ وہ اپنا غبار نکالنے کے لئے لوگوں کی توجہ کا سہارا لے کر انہیں اپنے ساتھ ملانے کی کوشش کرتا ہے جب ہمہ صفت لوگ ایک پلیٹ فارم پر اکھٹے ہو کر فل فارم میں آ جاتے ہیں تو اپنے گروہ کے لئے زندہ بادکے نعرے لگاتے ہیں کیونکہ اگلے مرحلے میں انہوں نے مخالفین کے لئے مردہ باد کے نعرو ں کو آنسو گیس کے دوران بھی بلند کرنا ہوتا ہے۔
زندہ باد اور مردہ باد دو عدد مشہور نعرے ہیں جن کا موثر استعمال برصغیر کے کسی نہ کسی کونے میں جاری رہتا ہے بلکہ بعض اوقات یہ گھروں اور محلوں سے شروع ہو کر شاہراہوں پر آ جاتا ہے۔ کسی کے خلاف دل میں لگائے گئے نعرے میں اتنی تحریک نہیں ہوتی لیکن پہچاننے والے اسے بھی اپنے ریڈار سے شکلوں پر عیاں صوتی لہروں سے بھانپ لیتے ہیں۔ پچھلے دنوں نیوزی لینڈ کے قبائل کے جوشیلے و غصیلے انداز اور ان "مزاح رین" کی نعرے بازی دیکھ کر ناظرین بہت محظوظ ہوئے۔
ایک دوسرے کے مخالفین میں صرف عوام ہی نہیں اجناس بھی ہوتے ہیں۔ شراب کا مخالف گروپ سرکہ ہے اور سمندر کا مخالف کنارہ، اسی طرح روشنی اندھیرے سائیکل موٹر سائیکل اور جنگل شہروں کے خلاف صف آراء ہوجاتے ہیں جیسے آج کل ڈیم سولر کے خلاف نعرے بازی میں مصروف ہیں بس فرق یہ ہے کہ ایک دوسرے کے خلاف زندہ باد مردہ........
