menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Uljhanein Or Suljhanein (1)

26 0
01.10.2026

الجھنیں اور سلجھنیں (1)

میرا دوست وقار مجروح ایک رسالے کا ریزیڈنٹ ایڈیٹر ہے وہ اپنی رہائش میں بیٹھ کر "الجھنیں آپ کی علاج ہمارے" ترتیب دے کر الجھنوں کو سلجھنوں میں ایسا بدلتا ہے کہ پورے رسالے کی فضاء بدل جاتی ہے اب تو وہ ہمسایا ممالک سے آنے والی ڈاک کو بھی اچھے"خطوط"پر چلانے لگ گیا ہے۔ گزشتہ اتوار کو اس کاپیج کا مواد بڑا دلچسپ لگا جو آپ کی سمع خراشی کے لئے پیش خدمت ہے ملاحظہ فرمائیں۔۔

(قارئیں ہم آپ کے الجھنوں بھرے سوالات کو اب سنجیدگی سے لینے لگ گئے ہیں اور یہ سنجیدگی جنتی بھی ہے اس کو بڑا سمجھیں۔ آپ اپنا سوال صاف اور کاغذ کی پشت پر لکھیں کیونکہ سیدھ پر لکھی عبارت سے ادارے کا وقت ضائع ہوتا ہے۔ ابھی کل ہی میرا پورے سوال و جواب کا مسودہ کمپوزر نے یہ کہہ کر واپس بھی دیا کہ میں اتنا پڑھا لکھا نہیں ہوں پتا نہیں وہ کیا کہنا چاہ رہا تھا ہمارے پاس پوری دنیا سے سوال پوچھنے اور الجھنیں بیان کرنے والے کثیر تعداد میں ہیں اور جواب دینے اور "حل" پیش کرنے والے توان سے زیادہ حجامو ں دوکانوں اور سڑکوں پر بیٹھے ہیں۔ فرق صرف اتنا ہے کہ سوال کرنے والا عموماً جواب چاہتا ہے جبکہ جواب دینے والا عموماً سوال کے پیدا ہونے پر بھی سوال اٹھادیتا ہے مگر ادارہ پھر بھی آپ کے سوالات کا "سوالی" ہے۔ ہمارے ہاں تو بعض دفاتر میں ایسا سوال پوچھنا بھی ایک باقاعدہ فن ہے اور جواب دینا ایک ایسی صنعت جس میں خام مال کے طور پر سائل ہی کی امیدیں استعمال ہوتی ہیں۔ قارئین کی........

© Daily Urdu