menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Jab Insan Ne Apna Aks Takhleeq Kya

27 0
10.08.2026

جب انسان نے اپنا عکس تخلیق کیا

مصنوعی ذہانت کے حوالے سے عام تاثر یہی ہے کہ وہ مستقبل میں انسانی عقل کو ماؤف کرکے اسے اپنا غلام یا محتاج بنالے گی۔ اِس بات میں کتنی صداقت ہے یہ جاننے سے پہلے میرے قارئین کو مصنوعی ذہانت کے بارے ٹھیک سے سمجھنا ہوگا۔ کہ آخر وہ ہے کیا اور کس طرح کام کرتی ہے۔

اے آئی درحقیقت اپنی ذات میں کچھ نہیں ہے۔ یہ بالکل ایسا ہے جیسے آپ ایک "جی میل" کا بالکل نیا اور فریش اکاؤنٹ بناتے ہیں۔ اب یہ اکاؤنٹ بالکل خالی ہے اور کوئی بھی آن لائن پلیٹ فارم اِس اکاؤنٹ سے آپ کے بارے تب تک معلوم نہیں کرسکتا۔ جب تک کہ آپ اِس "جی میل" کو استعمال میں لاتے ہوئے فیسبک، یوٹیوب، واٹس ایپ، انسٹا گرام یا ایکس جیسے دیگر آن لائن پلیٹ فارم استعمال نہیں کرلیتے۔ جیسے ہی آپ مذکورہ پلیٹ فارمز کو استعمال کرنا شروع کرتے ہیں اُن سے جڑی مصنوعی ذہانت فوراً ایکٹو ہوکر آپ کی سوچ نظریات تعلیم اور ذہنی صلاحیتوں کا اندازہ لگانا شروع کر دیتی ہے۔ جس کے بعد مذکورہ پلیٹ فارم اِسی ذہنی صلاحیت اور معلومات کی بنیاد پر آپ کو وہی مواد بھیجنا شروع کردیتا ہے جس کے آپ........

© Daily Urdu