menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Qaum Ki Tameer Mein Ustad Ka Kirdar

36 0
05.09.2026

قوم کی تعمیر میں استاد کا کردار

تعلیم کسی بھی معاشرے کی فکری، اخلاقی اور تہذیبی بنیاد ہوتی ہے اور اس بنیاد کو مضبوط رکھنے والا سب سے اہم کردار استاد کا ہوتا ہے۔ استاد محض نصابی معلومات پڑھانے والا نہیں ہوتا بلکہ وہ سوچ کو جِلا دینے، کردار کو سنوارنے اور زندگی کی راہوں کا تعین کرنے والا باوقار رہبر ہوتا ہے مگر ہمارے معاشرے میں یہ بنیادی حقیقت اکثر نظر انداز کر دی جاتی ہے۔ ہم زبانی کلامی طور پر اساتذہ کو قوم کے معمار کہتے ہیں، مگر عملی رویوں میں انہیں محض تنخواہ دار ملازم بنا کر رکھ دیا گیا ہے۔ یہی تضاد ہمارے تعلیمی نظام کی سب سے بڑی کمزوری بن چکا ہے، جس کا اثر براہ راست تعلیم کے معیار اور نئی نسل کی فکری تربیت پر پڑ رہا ہے۔

اگر ہم سنجیدگی سے غور کریں تو معلوم ہوتا ہے کہ استاد کی حیثیت ایک معمار کی ہونی چاہیے، کیونکہ وہ آنے والی نسلوں کی سوچ، رویوں اور اقدار کی تعمیر کرتا ہے۔ مگر موجودہ نظام میں استاد کو فیصلوں میں شریک کرنے کے بجائے صرف ہدایات پر عمل کرنے کا پابند بنا دیا گیا ہے۔ نصاب کیا ہوگا، امتحان کیسے ہوں گے، نتائج کا معیار کیا ہوگا، ان سب معاملات میں استاد کی رائے کو ثانوی حیثیت دی جاتی ہے۔ اس رویے کے نتیجے میں استاد خود کو غیر مؤثر اور بے اختیار محسوس کرنے لگتا ہے اور جب استاد کے اندر احساسِ محرومی جنم لے تو وہ شاگرد میں خود اعتمادی اور تخلیقی سوچ کیسے پیدا کر سکتا ہے۔ یوں استاد رفتہ رفتہ ایک ایسے خودکار نظام میں ڈھل جاتا ہے جو ہر........

© Daily Urdu