menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Tasaveer Ki Ghair Zaroori Behas Se Aage Ki Sochen

15 3
16.01.2026

نیشنل پیغامِ امن کمیٹی کی ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف سے جی ایچ کیو میں ملاقات کے بعد سامنے آنے والی تصاویر نے غیر ضروری اور سطحی بحث کو جنم دے دیا ہے۔ ان تصاویر میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام شریک ہیں، جن میں حضرت استاذِ محترم مفتی عبدالرحیم صاحب کا نام نمایاں ہے۔ افسوس ناک پہلو یہ ہے کہ جامعۃ الرشید کے بعض فضلاء اور خود ادارے سے منسلک سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی جانب سے ان تصاویر کو اس انداز میں شیئر کیا گیا ہے، گویا کسی ریاستی شخصیت کے ساتھ کھڑا ہونا کوئی سندِ افتخار یا خصوصی اعزاز ہو۔

یہ طرزِ عمل نہ صرف غیر ضروری، بلکہ فکری اور اخلاقی اعتبار سے نقصان دہ بھی ہے۔ مفتی عبدالرحیم صاحب کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ ان کی علمی، فکری، تعلیمی اور فلاحی خدمات ایک طویل اور روشن تاریخ رکھتی ہیں۔ مشکل ترین حالات میں مؤثر اخبارات کا اجرا، جامعۃ الرشید جیسے عظیم الشان ادارے کی بنیاد، کلیۃ الشریعہ اور مختلف تخصصات کا آغاز، ہمہ گیر فلاحی سرگرمیاں اور پھر ایک باوقار یونیورسٹی کا قیام اور ان کے علاوہ بھی مفتی صاحب کی بہت سی خدمات ہیں، جو کسی تصویر، کسی........

© Daily Urdu