Riyasti Tarjeehat Ka Sawal
ریاستی ترجیحات کا سوال
ایک طرف حکومتی بیانات میں ترقی، خوشحالی اور عوامی فلاح کے دعوے سنائی دیتے ہیں، جبکہ دوسری جانب پنجاب کے ہزاروں سرکاری ملازمین اپنے بنیادی حقوق کے حصول کے لیے دس روز تک کھلے آسمان تلے سڑکوں پر دھرنا دیے بیٹھے رہے۔ ملک کی مختلف سیاسی و مذہبی شخصیات نے دھرنے میں شرکت کرکے اظہارِ یکجہتی کیا اور حکومت سے ملازمین کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ بھی کیا، مگر افسوسناک امر یہ ہے کہ پنجاب حکومت نے اس تمام عرصے میں مسلسل خاموشی، بے حسی اور بے اعتنائی کا مظاہرہ کیا۔ بالآخر دس دن بعد مسئلے کے حل کے بجائے ایک مرتبہ پھر معاملہ ٹالنے........
