In Logon Ko Akhir Ho Kya Gaya Hai?
ان لوگوں کو آخر ہو کیا گیا ہے؟
نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں افغان سفیر کے خطاب کے بعد بعض لوگوں پر عجیب سی کیفیت طاری ہے۔ سوشل میڈیا پر بے تُکی، عجیب و غریب اور الٹی سیدھی باتیں کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے الزام تراشی، طعن و تشنیع اور بداخلاقی کی اپنی پرانی روایت کو ایک بار پھر زندہ کر دیا ہے۔ ایسی سینکڑوں تحریریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں جن میں اپنا سارا غصہ، تعصب اور دل کا بغض مفتی عبد الرحیم صاحب پر نکالا جا رہا ہے، حالاں کہ اس کی کوئی تُک ہی نہیں بنتی۔ آخر مفتی صاحب کا اس معاملے سے کیا تعلق ہے؟ افغان حکومت کی پالیسیاں نہ مفتی صاحب بناتے ہیں اور نہ پاکستان کی ریاستی پالیسیاں ان کے ہاتھ میں ہیں۔
مفتی صاحب افغان حکومت کے بارے میں اپنی رائے ضرور رکھتے ہیں اور اس کے اظہار کی اپنی معقول وجوہ بھی رکھتے ہیں۔ ہر انسان........
