menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Islamabad Pims Hospital Mein Intehai Andoh Naak Waqia

31 0
04.09.2026

اسلام آباد پمز اسپتال میں انتہائی اندوہناک واقعہ

اگست کا مہینہ ہر سچے پاکستانی کے لیے بے حد اہم ہے، اس لیے کہ1947میں اس مہینے کی 14تاریخ کو مملکتِ خداداد پاکستان معرضِ وجود میں آیا۔ برِ صغیر کے مسلمانوں کو اپنے لیے ایک الگ وطن میسر ہوا ورنہ انگریزوں کے چلے جانے کے بعد اس خطے کے مسلمانوں کے ساتھ بھی وہی ہونا تھا جو آج کل ہندوستان کے مسلمانوں اور غیر ہندوؤں کے ساتھ ہو رہا ہے۔ امسال 14اگست کی خوشی میں قومی پرچموں کی ہر کہیں بہار جاری تھی کہ 26اگست علی الصبح یہ اندوہناک خبر نشر ہونی شروع ہوئی کہ اسلام آباد کے سب سے بڑے سول سرکاری اسپتال کے نو مولود بچوں کے وارڈ میں آگ لگنے سے14 نوزائیدہ پھول جیسے بچے جل کر راکھ ہو گئے ہیں۔

اس سے بڑھ کر کوئی اندوہناک خبر نہیں ہو سکتی۔ مختلف بیانات سامنے آتے رہے۔ ایک خاتون بتا رہی تھی کہ وہ ایک بچ جانے والے بچے کی خالہ ہے اور بچے کو اس نے خود بچایا ہے ورنہ وارڈ میں کوئی ڈاکٹر و نرس نہیں تھی۔ بعد میں پتہ چلا کہ اکیلے بچ جانے والے بچے کو ایک باہمت نرس نے بچایا۔ آگ کیسے لگی ابھی تک یہ عقدہ حل طلب ہے۔ پہلے کہا گیا کہ وارڈ کے ایئر کنڈیشنر میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی۔ ایک اور بیان میں بتایا گیا کہ بجلی کی تاروں کے ایک غیر محفوظ لٹکتے گچھے میں اسپارک پیدا ہونے سے آگ بھڑک اٹھی اور آکسیجن کی نالیوں کی وجہ سے ہر طرف پھیل گئی۔ شاید صحیح انفارمیشن اس لیے نہیں مل رہی کیونکہ وارڈ میں کوئی چوکنا ڈاکٹر، نرس یا اہلکار نہیں تھا۔ جو بھی وہاں موجود تھا وہ شاید اونگھ رہا تھا اور آگ لگنے کا احساس ہوتے ہی اپنی جان بچانے کے لیے راہِ فرار اختیار کر گیا۔ چودہ معصوم جو نہ تو واویلا کر سکتے تھے اور نہ ہی بھاگ سکتے تھے، ان کے والدین کی گود اجڑ گئی لیکن کوئی ڈاکٹر، کوئی نرس، یا عملے کا کوئی بھی فرد زخمی تک نہیں ہوا۔

پمز اسپتال میں آتش زدگی کوئی پہلا اور انوکھا واقعہ نہیں۔ کچھ عرصہ پہلے ہی پمز کی نرسوں کی رہائشی عمارت میں بھی آگ بھڑک اُٹھی تھی........

© Daily Urdu