menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Comedy

16 0
13.07.2026

کامیڈی یا مزاح ادب کی قدیم ترین اور مقبول ترین اصناف میں سے ایک ہے۔ اگرچہ عام تصور یہی ہے کہ مزاح کا مقصد صرف ہنسانا ہے لیکن اس کی حقیقت اس سے کہیں زیادہ گہری ہے۔ اعلیٰ درجے کی کامیڈی انسان کی کمزوریوں، معاشرتی تضادات، سیاسی بدعنوانیوں، اخلاقی گراوٹ، دکھاوا، منافقت، طبقاتی تفاوت اور انسانی نفسیات کو ہنسی کے پردے میں بے نقاب کرتی ہے۔

اس طرح کامیڈی یا مزاح محض تفریح نہیں بلکہ یہ اصلاح، تنقید اور فکری بیداری کا ایک بہت موئثر وسیلہ بھی ہے۔ یونانی فلسفیوں کے نزدیک ٹریجیڈی انسان کو خوف اور رحم کے ذریعے کیتھارسز عطا کرتی ہے جب کہ مزاح انسان کو اپنی کمزوریوں پر مسکرانا اور ان سے سبق سکھاتا ہے۔ طب کی زبان میں جب Blood، Phlegm، Black Bile n Yellow Bileمکمل تناسب میں ہوں تو بہترین مزاح جنم لیتا ہے۔

کامیڈی کا لفظ یونانی لفظ Komoidaسے نکلا ہے جس کے معنی ہیں خوشیوں کا گیت یا Festivity جشن کا گیت۔ یہ مانا جاتا ہے کہ قدیم یونان میں دیوتا Dionyseus کے اعزاز میں ہونے والی تقریبات میں گیت، رقص اور مزاحیہ ڈرامے پیش کیے جاتے تھے۔ یہی روایت ادبی صنف کامیڈی میں ڈھل گئی۔ اس رائے میں بہت وزن ہے لیکن یہ پورا سچ نہیں ہو سکتا کیونکہ انسانیت کی ابتدا سے، جو لاکھوں سال پہلے ہوئی، انسان کی رگِ ظرافت ضرور مزاح میں ڈھلتی ہوگی اور وہ اپنے اظہار کے لیے کوئی نہ کوئی راستہ ضرور ڈھونڈ نکالتی ہوگی لیکن انھوں نے قدیم یونانیوں کی........

© Daily Urdu