menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Ramzan Ul Mubarak Aur Henry Klassen

53 0
25.02.2026

رمضان المبارک اور ہنری کلاسن

ہارڈورڈ یونیورسٹی کے سینئر پروفیسر اور اہم ترین مغربی سائنس دان ڈاکٹر ہنری کلاسن نے یکم رمضان المبارک کو اسلام قبول کیا اور عمر ے پر روانہ ہو گئے، ہنری کلاسن، اہم ترین امریکی یونیورسٹی ہارڈروڈ سے وابستہ ہیں، آپ موروثی نابینا پن کے علاج کے لیے اسٹیم سیل دوا کے موجد ہیں جسے حال ہی میں امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن سے تیسرے اور آخری مرحلے میں جانچ کے لیے منظور کر لیا گیا، اس کے بعد اسے عالمی سطح پر بھی منظوری کے لیے بھیجا جائے گا۔

ڈاکٹر فرید پراچہ نے اس خبر کے بعد محترم احید حسن کی ایک بات نقل کی، جسے من و عن دہرا رہا ہوں، ان کا کہنا تھا کہ "مشرق کے چھوٹے ذہن اسلام پر اعتراض کر رہے ہیں جب کہ مغرب کے بڑے اذہان اسلام قبول کر رہے ہیں"۔ میں جس سمے یہ خبر اور اس بارے میڈیا پر گردش کرنے والے تبصرے پڑھ رہا تھا مجھے سورۃ محمد کی آیت نمبر 38 یاد آ گئی جس میں اللہ رب العزت فرماتے ہیں "اگر کہیں وہ تمہارے مال تم سے مانگ لے اور سب کے سب تم سے طلب کر لے تو تم بخل کرو گے اور وہ تمہارے کھوٹ ابھار لائے گا۔

دیکھو! تم لوگوں کو دعوت دی جا رہی ہے کہ اللہ کی راہ میں کرچ کرو۔ اس پر تم سے کچھ لوگ ہیں جو بخل کر رہے ہیں حالانکہ جو بخل کرتا ہے وہ درحقیقت اپنے آپ ہی سے بخل کر رہا ہے۔ اللہ تو غنی ہے، تم ہی اس کے محتاج ہو۔ اگر........

© Daily Urdu