menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Panch Ward Ki Adabi Baithak

21 0
20.07.2026

پانچ وارڈ کی ادبی بیٹھک

منڈی بہائوالدین کی شعری فضا میں حکیم افتخار فخر اور حکیم ربط عثمانی کا نام نمایاں طور پر لیا جاتا رہے گا۔ گوکہ اخیر عمر میں ان دونوں ہستیوں کے آپس میں اختلاف پیدا ہوئے مگر دونوں نے اپنے تئیں اس شہر کی ادبی فضا کو خاصی رونق بخشی۔ مجھے یاد پڑتا ہے کہ 2008ء کا کوئی گرم دن تھا جب پیارے وحید گجن کے توسط سے حکیم صاحب سے ملاقات ہوئی اور میں ان کی ادبی بیٹھک کا ممبر بن گیا۔ پانچ وارڈ کی اس "ادبی بیٹھک "کا منظر بھی کیا عجیب تھا، ایک فرسودہ کمرہ، ایک ٹوٹا ہوا لکڑی کا ٹیبل جس پر سینکڑوں نسخے، پھکیوں اور معجونوں کی ڈبیاں، ایک ٹوٹا ہوا کپ جو "ایش ٹرے" کا کام کرتا تھا، جگ کی جگہ ایک خالی بوتل جس میں وہ ساتھ والے فلٹریشن پلانٹ سے پانی منگوا کر رکھ لیتے تاکہ وقتاً فوقتاً پینے کے کام آتا رہے۔

دو چارپائیاں ہوتی تھیں، ایک اپنے لیے اور ایک مہمان داری کے لیے۔ ایک ٹوٹی ہوئی کرسی بھی ہوتی تھی اور ہاں ہر چیز پر اتنی مٹی جمی رہتی کہ جوبھی دوست آتا پہلے جھاڑ کر اپنی جگہ صاف کرتا اور پھر بیٹھتا، کئی دفعہ رمضان اور میں مل کر دونوں صفائی بھی کر دیا کرتے مگر حکیم جی منع ہی کرتے رہتے کہ "یار رہنے دو میری طبیعت سنبھل جائے میں خود ہی کر لوں گا"۔ ان دنوں میں ایک علاقائی اخبار میں مستقل کالم لکھتا تھا، میں نے وہ اخبار حکیم صاحب کے لیے ایک اعزازی کاپی(جو میرے حصے کی........

© Daily Urdu