menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Kashish, Muhabbat Aur Romance Ki Nafsiyat

31 0
08.09.2026

کشش، محبت اور رومانس کی نفسیات

اطالوی شہر پیزا کی ایک ماہرِ نفسیات، ڈونا ٹیلا ماراتزیتی، نے سن دوہزار میں ایک تجربہ کیا۔ جو لوگ حال ہی میں عشق میں گرفتار ہوئے تھے، اُن کے دماغ میں سیروٹونن نامی کیمیائی مادہ اتنا ہی کم نکلا جتنا اُن مریضوں میں تھا جو دن رات ایک ہی خیال کے چنگل میں پھنسے رہتے تھے گویا محبت اور وہم ایک ہی سکے کے دو رخ نکلے۔ پس جب تم کہتے ہو "میں اُس کے بغیر جی نہیں سکتا" تو یہ شاعری نہیں۔ یہ دماغ کی کیمسٹری ہے۔

رٹگرز یونیورسٹی کی ماہرِ بشریات ہیلن فشر نے ایک سو چھیاسٹھ معاشروں کا مطالعہ کیا۔ اُن میں سے ایک سو سینتالیس معاشروں میں اُس نے وہی دیوانہ وار عشق پایا جو سانس روک دیتا ہے۔ صحرا ہو یا شہر، مسلمان ہو یا غیرمسلم، پرانا زمانہ ہو یا نیا انسان، سب کا دل ایک ہی طرح دھڑکتا ہے۔ یہ اتفاق نہیں۔ یہ فطرت ہے۔ فشر کہتی ہے کہ دماغ میں محبت کے تین الگ الگ نظام چلتے ہیں۔ پہلا ہے خواہش، جسے ٹیسٹوسٹیرون چلاتا ہے۔ دوسرا ہے کشش، وہ ابتدائی عشق جو پاگل کر دیتا ہے۔ اِسے ڈوپامین چلاتا ہے اور تیسرا ہے اُنسیت، وہ گہرا سکون جو برسوں کے ساتھ سے جنم لیتا ہے اِسے آکسی ٹوسن اور ویسو پریسن چلاتے ہیں۔

جب تم کسی پر فریفتہ ہوتے ہو تو یہی ڈوپامین سیلاب کی طرح بہتا ہے۔ وہی کیمیا جو کوکین اور جوے میں سرشاری دیتا ہے۔ ہارورڈ کے سائنسدانوں نے ایم آر آئی میں دیکھا کہ محبوب کی تصویر سامنے آتے ہی دماغ کا انعامی........

© Daily Urdu (Blogs)