menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Nageene Log

12 0
14.05.2026

ہم چند لوگ، شاید پانچ، شاید سات نہ ہمارے شبدوں کے پیچھے کوئی کاروبار ہے نہ سنسنی اور نہ ہی چیختی چنگھاڑتی خبریں، نہ لکھے ہوئے کے عوض داد و تحسین کی ہوس، نہ پس پردہ خرید و فروخت کا کوئی اشتہار۔ ہم فقط اپنا کتھارسس لکھتے ہیں، اس امید کے ساتھ کہ شاید یہ کتھارسس کسی اجنبی دل تک کوئی ایسا لفظ یا جملہ پہنچا دے جو اُس کے بکھرے وجود کو ذرا سا، معمولی سا ہی سہی مگر سمیٹ دے۔

ہم، خوف زدہ انسان کو اُس کے خوف پر لعنت و ملامت نہیں کرتے، نہ اُس کے لرزتے کانپتے دل کا مذاق اُڑاتے ہیں۔ ہم اپنے لفظوں کے ذریعے اُس کے بے حد قریب بیٹھتے ہیں، اسے سمجھتے ہیں، اُس کے منتشر خیالوں کو سمیٹتے ہیں، اُس کے اندر اترے ہوئے اندیشوں کو امان دیتے ہیں، یہاں تک کہ اُس کے........

© Daily Urdu (Blogs)