Tum Ko Aise Khayal Kahan Se Aate Hain?
تم کو ایسے خیال کہاں سے آتے ہیں؟
ایک بہت دور دراز کا ویلش گاؤں "Manorbier" ہے اور اس کا ایک خوبصورت ریتلا ساحل جہاں صرف و صرف مقامی ویلش لوگ یا لوکلز تھے۔ ہم دونوں اس ساحل پر پہنچے تو پہلے سے موجود لوکلز یا گوروں نے ہمیں بغور دیکھا۔ شاید انہوں نے آپس میں یہ بھی ڈسکس کیا ہو کہ یہ دو ڈارک براؤن مُنڈے بھول بھٹک کر کہاں آ گئے ہیں۔ خیر، وہ ہمیں گھورتے رہے اور ہم ان کو۔ اس دوران انعام بھائی نے انکشاف کیا کہ یار ہم کو یہاں سے چلنا چاہئیے۔ میں یہ سُن کر گھبرا گیا۔ ظاہر ہے انعام برطانیہ میں رہتا ہے وہ اس معاشرے کو زیادہ سمجھتا ہوگا۔ میں نے پوچھا خیریت ہے؟ بولا " یار جب سے ہم یہاں آئے ہیں ان کی خواتین نے دھوپ سینکنا اور نہانا چھوڑ کر شرٹس پہن لی ہیں۔ میں نے نظر دوڑائی تو واقعی ایسا پایا۔
یہ منظر دیکھ کر میرا ہاسا نکل گیا۔ میں نے کہا انعام بھائی واقعی یہاں سے چلتے ہیں، یہ لوگ شاید........
