One Constitution Avenue
ون کانسٹیٹیوشن ایونیو
ون کانسٹیٹیوشن ایونیو نامی عمارت کے مالک شیخ عبدالحفیظ پاشا ہیں۔ یہ فیصل آباد کی نامور ٹیکسٹائل مل بسم اللہ ٹیکسٹائل کے مالک ہیں اور فیصل آباد کے ایک اور نامور ٹیکسٹائل گروپ ستارہ گروپ کے قریبی رشتہ دار ہیں۔ اس متنازع عمارت کی تعمیر میں اوائل میں تین حصہ دار تھے جو بعد ازاں شیخ صاحب نے فارغ کرا دیے اور خود اکلوتے مالک بن گئے۔ جسٹس اعجاز الاحسن اور ثاقب نثار پر مشتمل دو رکنی بینچ نے اس عمارت کو 17 ارب سی ڈی اے کو جمع کرانے کے عوض قانونی قرار دیا۔ لیکن شیخ صاحب سوا دو ارب جمع کرا سکے اور ہاتھ کھڑے کر گئے۔ معاملہ کمیٹیوں کے سپرد ہوگیا اور اگلے سات آٹھ سال عدالت اور سی ڈی اے کے بیچ گھومتا رہا۔
اب جب نیا عدالتی حکم آ چکا ہے تو اشرافیہ کے ماتھے پر پسینے آ گئے ہیں۔ چونکہ اشرافیہ کا مائنڈ سیٹ اور فریم ورک ایک سا ہوتا ہے اس لیے وزیر اعظم شہباز شریف نے پولیس اور سی ڈی اے کو کارروائی سے روک کر ایک نئی "کمیٹی" قائم کر دی ہے۔........
