menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Na Shukri Qaum Aur Malik Riaz

20 0
30.04.2026

ناشکری قوم اور ملک ریاض

اس بات پر تو من جملہ قائدین اور ساری قوم کا اتفاق ہے کہ ملک ریاض عجز و انکساری، خداترسی اور رحمدلی کا مجسم پیکر ہے۔ مرشد کو ایکڑوں زمین مفت دیتا ہے۔ زرداری کو بحریہ ٹاؤن میں عظیم الشان قلعہ نما محل بنا کر دیا جو کہ میرے گھر سے محض دو کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ نواز شریف کے ہونہار پُوت حسن نواز کا مشہور زمانہ فلیٹ مارکیٹ ویلیو سے دوگنی قیمت پر خرید لیتا ہے۔ جنرل باجوہ کو اسلام آباد کی کمرشل عمارت میں پورے کا پورا فلور ہی گفٹ کر دیتا ہے۔

گیلانی کو مہنگے تحائف دیتا ہے۔ بشریٰ بی بی کو اس کا بیٹا علی ثقلین ملک ہیرے گفٹ کرتا ہے۔ لندن میں ملک صاحب کے نو عدد اکاؤنٹس سے خزانہ برآمد ہوتا ہے جو غریب ملک کے عوام کی فلاح واسطے محفوظ رکھا گیا تھا۔ الغرض سول و عسکری قیادت کے واسطے اور ان کی بیگمات کے واسطے ملک ریاض کی خدمات لازوال........

© Daily Urdu (Blogs)