Museum Of Innocence
ادب میں نوبل انعام یافتہ اور موجودہ دور کے لیجنڈری ترکش مصنف اورحان پاموک کے ناول پر مبنیٰ نیٹ فلکس کی کمال پروڈکشن ہے۔ پاموک نے ناول میں محبت کو ایک ایسے عجائب گھر میں تبدیل کر دیا ہے جہاں یادیں نمائش کے لیے رکھی جاتی ہیں، وقت شیشے کے صندوقوں میں قید ہو جاتا ہے اور انسان اپنے ماضی کا قیدی بن جاتا ہے۔ ناول جس قدر جذباتی تھا سیریز نے بھی اس کا حق ادا کیا ہے۔ بہت اچھی فلمائی گئی ہے۔
یہ ناول استنبول کے ایک دولتمند خاندان سے تعلق رکھنے والے نوجوان کی محبت کی داستان ہے جسے ایک رشتے دار مگر لوئر مڈل کلاس گھر کی لڑکی سے محبت ہو جاتی ہے لیکن حقیقت میں یہ محبت سے زیادہ یادداشت،........
