Line Siddhi Karo, Wakh Wakh Ho Ke
لین سدھی کرو، وخ وخ ہو کے
آپ مانیں یا نہ مانیں مگر سب سیکیورٹی ٹریننگز ایسی ہی ہوتیں ہیں جن کا زمینی حقائق سے کم ہی واسطہ ہوتا ہے۔ سنہ 2020 میں میری دو دن کی فزیکل ٹریننگ آ گئی جو فوج کے صوبیدار دیتے ہیں۔ اقوام متحدہ، ورلڈ بینک اور دیگر بین الاقوامی اداروں سے منسلک وہ تمام افراد جو فیلڈ مشن کرتے ہیں ان کے واسطے لازمی ہوتی ہے۔ اس میں اچانک حملے کی صورت میں بچاؤ کے طریقے، گن چلانا، وائرلیس سیٹ آپریٹ کرنا وغیرہ وغیرہ وغیرہ شامل ہے۔
اس ٹریننگ میں خوش آئند بات صرف یہ رہی کہ بہت ہی پیاری پیاری فارنرز میری ٹیم کا حصہ بنیں۔ سارے پاکستان سے فیلڈ سٹاف کو ٹریننگ کے واسطے اسلام آباد بلایا گیا تھا اور تمام حاضرین کے دو گروپس بنا دئیے گئے تھے۔ خوش قسمتی سے جو دو گروپ بنے وہ دس دس افراد پر مشتمل تھے اور میرے گروپ میں 3 گوریاں، 2 افریقیاں اور ایک میں اور چار عدد ایشئین مرد آئے۔ دو عدد گوریاں تو قاتل لُک دے رہی تھیں۔ انہی میں ایک ربیکا تھی جو میری فوٹوگرافی سے کافی متاثر تھی۔
ربیکا کو میں بتا رہا تھا کہ یہ تصویر میں نے کیسے پلان کرکے کتنی محنت سے لی اور کیسے کیسے سفر سے گزرتا اس لوکیشن تک پہنچا۔ وہ انتہائی انہماک کے ساتھ آدھ منہ کھولے سن رہی تھی۔ اس کی نسواری آنکھیں مارے حیرت کے پھیل چکی تھیں۔ جیسے ہی باہمی گفت و شنید کا رسمی سلسلہ آگے بڑھنے لگتا صوبیدار بیچ میں سیٹی مار دیتا اور کبھی کبھی تو انگریزی میں آ کر کہتا ہے کہ سوشل........
