menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Muharram Ul Haram 2026: Behtareen Intezamat, Qaumi Yak Jehti Aur Khidmat e Khalq Ki Roshan Misal

24 0
29.06.2026

محرم الحرام 2026: بہترین انتظامات، قومی یکجہتی اور خدمتِ خلق کی روشن مثال

محرم الحرام صرف اسلامی سال کا آغاز نہیں، بلکہ صبر، قربانی، نظم و ضبط، اتحاد اور انسانی خدمت کے ان اصولوں کی یاد دہانی بھی ہے جنہیں واقعۂ کربلا نے ابد تک امر کر دیا۔ یومِ عاشور پر امن و امان کا قیام، عزاداروں کو سہولیات کی فراہمی اور مذہبی آزادی کا تحفظ ایک مہذب اور ذمہ دار ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ اس سال حکومتِ پنجاب نے وزیراعلیٰ محترمہ مریم نواز شریف کی قیادت میں جس مربوط انداز سے محرم الحرام کے انتظامات کیے، وہ انتظامی صلاحیت، بین الادارہ جاتی ہم آہنگی اور عوامی خدمت کی ایک قابلِ تقلید مثال بن گئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی واضح ہدایات کے تحت صوبہ بھر میں سکیورٹی، صفائی، صحت، ٹریفک، پانی، بجلی اور ہنگامی امداد کے مربوط انتظامات کیے گئے، جن کے نتیجے میں لاکھوں عزاداروں نے اپنے مذہبی فرائض پرامن ماحول میں ادا کیے۔ یہ محض ایک سرکاری مہم نہیں تھی، بلکہ ریاستی اداروں کی مشترکہ ذمہ داری، پیشہ ورانہ مہارت اور عوامی خدمت کے جذبے کا عملی اظہار تھا۔ محرم الحرام کے دوران ہمیشہ کی طرح پاک فوج اور پاکستان رینجرز کی موجودگی نے سکیورٹی کے نظام کو مضبوط کیا، جبکہ پنجاب پولیس، کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (CTD)، سیف سٹی اتھارٹی اور ٹریفک پولیس نے جدید ٹیکنالوجی، مؤثر نگرانی اور مربوط حکمت عملی کے ذریعے........

© Daily Urdu (Blogs)